کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کوبے چین!

0
741
All kind of website designing

سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق:وائرس کا پتہ لگانے کے لیے ”اسپیل ٹول” تیار

واشنگٹن: موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔اس آن لائن ٹول کو ’اسپل اوور‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی نے بتایا کہ ’اسپل اوور‘ میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ ٹول بلا معاوضہ آن لائن دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس ٹولز کو سائنسداں، پالیسی میکرز اور ماہرین صحت مزید تحقیق کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرس پر ریسرچ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹولز کی بدولت ممکنہ طور پر وبا کا خطرے بننے والے وائرس کی نگرانی کرتے ہوئے قبل از وقت ویکسین بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔ زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ صرف ایسے وائرسز کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ کسی دوسری تباہ کن وبا کے رونما ہونے سے پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر اِن (وائرس) پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔رواں ہفتے جریدہ ’پروسیڈ نگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘ میں ’اسپل اوور‘ ٹول پر شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق تقریباً 250 وائرس کو ’ ذونوٹک‘ کے طو ر پر شناخت کیا گیا ہے۔ ذونوٹک (حیوانوں کی بیماریاں) کی اصطلاح ایسے وائرس کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کہ پہلے ہی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ جب کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد وائرس ایسے ہیں جن کے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہو جائے۔ اسی لیے اس ٹول میں وائرس اور اس کے میزبان سے منسلک 32 رسک فیکڑز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اسپل اوور ٹول میں جنگلی حیاتیات کے اسپل اوور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 887 وائرس کو رینک کیا گیا ہے۔ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے سرفہرست وائرس میں پہلے نمبر پر’لاسا‘، دوسرے پر ’سارس کوو-2‘ (کووڈ- 19) اور تیسرے نمبر پر ایبولا وائرس ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں ماہرین، سائنسدانوں اور محققین سے اپیل کی گئی ہے مذکورہ وبا پر تحقیق و تدارک کے لئے کام کرنا شروع کر دیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here