ادیب و شاعر ڈاکٹر عادل حیات کو صدمہ

0
704
نئی دہلی : ۔ ادیب و شاعر ڈاکٹر عادل حیات کے والد عبد الودود نے الشفا ہوسپیٹل، ابو الفضل انکلیو، نئی دہلی میں 24مارچ کو دس بجے شب آخری سانس لی۔ مرحوم ستر سال کے تھے۔ چھ ماہ سے انھیں شدید بلڈ کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ ان کے جسد خاکی کو دہلی سے بذریعہ ایمبولنس ان کے وطن بینگرا، بسفی، مدھوبنی لے جایا گیا اور وہیں ان کی وصیت کے مطابق تدفین ہوئی۔
پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر کوثر مظہری، ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر شاہ نواز فیا ض اور ڈاکٹر امتیاز احمد نے الشفا ہوسپیٹل میں مرحوم کا آخری دیدار کرتے ہوئے ڈاکٹر عادل حیات اور ان کے اہلِ خانہ کی تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔مرحوم کے پس ماندگان میں ان کی بیوی ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here