ریلف ٹیم کے ساتھ جمعیۃ علمائے ہند کے سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی جمعیۃ کے ذریعہ تیارہ مکانات کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔۔۔
ریلف ٹیم کے ساتھ جمعیۃ علمائے ہند کے سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی جمعیۃ کے ذریعہ تیارہ مکانات کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔۔۔
All kind of website designing
مولانا محمود مدنی کی ایماء پرریلیف کمیٹی بازآباد کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ متاثرین کو تعاون کے لئے کوشاں
کشن گنج 16 ؍ اکتوبر(نیا سویرا لائیوڈاٹ کام) جمعیۃ علماء ہند کی بہار ریلیف کمیٹی کے کنوینر مفتی جاوید اقبال قاسمی نے کہا کہ مرکزی رہنماء مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت کے مطابق ہمارے ضلعی ذمہ داران نے الحمدللہ گیارہ سو سے زائد گاؤں کا سروے کیا، نیز اسی دوران ننانوے 99؍ متاثرہ کنبوں کو مکانات کی چابی سونپی ہے، جبکہ اسی کے ساتھ مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سروے کام کی تفصیلات کو اجمالی طور پر تیار کیا جارہا ہے، اس جانکاری اور سروے کی دیگر تفصیلات کی روشنی میں مزید مکانات کی تعمیرات کے سلسلے میں صدر جمعےۃ علماء ہندمولاناقاری سید محمد عثمان منصورپوری، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایات کے مطابق ان شاء اللہ جلد شروع کر دیا جائے گا،ناظم عمومی کی ہدایت کے مطابق جمعےۃ علماء ریلیف کمیٹی بہار اپنی استطاعت بھر سیلاب متاثرین کی ہر حا ل میں امداد کی کو شس کر رہی ہے اور یہ سلسلہ آ ئندہ بھی جاری رہے گا ۔مرکز کی ہدایات کے مطابق ریلیف کمیٹی نے طے کیا ہیکہ وہ اپنے بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے خاندانوں کوفو قیت، ساتھ ہی ایسی بیوہ اور یتیم ومجبور خواتین و بچے جن کا سہار اور دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے ان کی مدد کو بھی اولیت دینے کی کوشش کرے گی، سروے کے سلسلے میں کمیٹی نے ستر ہزار سے زائد فارم تقسیم کرائے تھے ۔اس فارم میں نقصانات کے ہر امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔15 اکتوبر پیر کی شام تک سیمانچل کے پانچوں اضلاع سے ریلیف کمیٹی کے مرکزی دفتر جامعہ حسینیہ فرنگولہ کشن گنج میں گیارہ سو انیس گاؤں کے فارم جمع ہوئے ہیں ۔ سرو ے کے دور ا ن ہی بہت زیادہ متاثرہ ننانوے کنبوں کے مکانات کی تکمیل کر کے ان کے مالکان کو سونپا جا چکا ہے۔ یہ مکانات مختلف وفود اور کمیٹیوں (کھرگون، جمشید پور ،رکھیال)وغیرہ کے تعاون سے تیار کئے گیے ہیں وہ ایسے ہی متاثرین ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی ٹیم میں شامل قاری نوشاد عادل قاسمی، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی (آرگنائزر س جمعیۃ علماء ہند) جو کہ ابھی سیمانچل میں ہی مقیم ہیں سروے ٹیموں سے رابطہ کر کے مسلسل کوشاں ہیں۔سیمانچل سیلاب زدگان کے درمیان ہورہے تمام کاموں کی نگرانی کرنے والے جمعیۃ کے مرکزی سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی ضلعی یونٹیں سیلاب زدہ سیمانچل کے پانچوں اضلاع میں اول روز سے مصروف عمل ہیں ۔سروے میں ہمارے ضلعی و بلاک ذمہ داران نے بڑے انہماک کے ساتھ گاؤں گاؤں پہنچ کر ہر متاثرہ افراد و خاندا نو ں سے ملاقات کر کے معلومات جمع کی ہے ۔اس سلسلے میں انہیں کافی دقتوں سے بھی گذرنا پڑا، لیکن مشکلات بھی کام کر نے والوں کے ساتھ ہی پیش آتی رہی ہیں ۔حاصل شدہ سروے رپورٹ کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج بھی بہت سارے گاؤں اور دیہی علاقوں میں سیلاب کے اثرات پوری طر ح باقی ہیں اور انہیں کوئی خاطر خواہ امداد میسر نہیں ہو سکی ہے ۔ اگرچہ کہ مصیبت کی اس بھیانک گھڑی میں چا روں طرف سے لوگ متوجہ ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں، شہروں سے یہاں وفود پہنچے اور اپنے اپنے رابطوں سے رہنمائی حاصل کرکے متاثرین کو را حت پہنچائی۔مزید برآں جمعےۃ علماء صوبہ بہار کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی کی سرپرستی میں جمعیۃ علماء بہار ریلیف کمیٹی کی طرف سے چالیس ہزار سے زائد ضروریات زندگی اور اشیا ئے خورد و نوش پر مشتمل سامان کی کٹیں تقسیم کیں تو ہزار وں فیملی میں برتن سیٹ تیس ہزار سے زائد ساڑیاں، لنگیاں، چادر وغیرہ بھی تقسیم ہوئیں، مرکزی ٹیم کے ہمراہ مولانا محمدنوید قاسمی (کانکیا)ضلعی ذمہ داران شمالی دیناجپور کے حافظ اسلام الدین (صدر) مولانا محمد معروف کرخی قاسمی (سیکریٹری) ضلع کشن گنج کے ذمہ داران مولانا غیاث الدین قاسمی (صدر) مولانا خالد انور قاسمی، مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی (سیکریٹریز) پورنیہ ضلع کے ذمہ داران مولانا امتیاز احمد (صدر) مولانا ابو صالح (جنر ل سیکرٹری) ضلع ارر یہ کے ذمہ داران ڈاکٹر عابد (صدر) مفتی اطہرالقاسمی (جنرل سیکریٹری) کٹیہار ضلع کے ذمہ داران الحاج شہباز احمد (صدر) مولانا بدرالد جی مظاہری (جنرل سیکر یٹری ) اور تمام اضلاع اور ان کے مقامی و بلاک کے جملہ عہدیداران و فعال ارکان مسلسل محنت کر کے اولا راحت رسانی اور سامان کی تقسیم بعدہ سروے کا کام کیا۔مفتی جاوید اقبال قاسمی اور مولانا حکیم الدین قاسمی نے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here