دہشت گردی کے خا تمے کیلئے کے لئے پاکستان سے بات چیت کی جائے

0
812
File Photo Dr Farooq Abdullah
File Photo Dr Farooq Abdullah
All kind of website designing

قیام امن کے لیےجس طرح چین سے بات چیت کی گئی اسی طرح پاکستان سے مذا کرات کئے جائیں: فاروق عبدا للہ

سرینگر، ایجنسی : دہشت پسندی کے خا تمے کیلئے پاکستان سے بات چیت کر نے کی وکالت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ جس طرح چین سے بات چیت کر کے لداخ کا مسئلہ حل کیا گیا، اسی طرح پاکستان سے بات کر کے دہشت پسندی کا مسئلہ بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کی اور مسائل و مشکلات کی بھی آگہی حاصل کی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ اس بات کے دعوے کررہے ہیں کہ حالات بالکل ٹھیک ہیں اور ملی ٹنسی ختم ہوگئی ہے، وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں، ملی ٹنسی اس وقت بھی موجود ہے اور یہی سچ ہے۔ اگر ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کیساتھ بات کریں۔ مجھے شری اٹل بہاری واجپائی کے وہ ریمارکس یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’دوست تبدیل کئے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں‘‘۔ اس لئے میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں اور ٹھیک اْسی طرح مسائل کا حل تلاش کریں جس طرح سے چین کیساتھ سرحد پر فوجیوں کی واپسی کیلئے بات چیت کی گئی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here