نتیش کمارکے یوم پیدائش کو یوم ترقی کے طور پر منانے کا فیصلہ قابلِ ستائش: میجراقبال

0
581
All kind of website designing
پٹنہ : وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے یوم پیدائش(یکم مارچ ) کو جے ڈی یو نے یوم ترقی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر آر سی پی سنگھ نے پٹنہ میں پارٹی دفتر میں اس کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تیاریاںبھی شروع کردی گئی ہیں۔
بہار کے مکھیا  نتیش کمارکے یوم پیدائش کو  یوم ترقی  کے طور پر منانے کے پارٹی کے فیصلے کا جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر میجر اقبال حیدر خاں نے خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے صحیح وقت پراہم  فیصلہ لیا ہے۔ نتیش کمار کومردِترقی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نہ صرف بہار بلکہ پوری دنیا میں’وکاس پُروش‘  کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آج ملک و بیرون ملک میں نتیش کمار کے ترقیاتی ماڈل کو سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک کے یوم پیدائش کو یوم ترقی کی شکل میں منائے جانے سے مثبت پیغام جائے گا۔
میجر اقبال نے کہا کہ آج پورے بہار میں جس رفتار سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کا سہرا نتیش کمار کو جاتا ہے۔دیگر ترقیاتی کاموں  کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی فلاح سے بھی جڑے کئی ایسے کام انجام دیئے ہیں ، جس کی تعریف دور دور تک ہو رہی ہے۔ شراب بندی ، بچہ شادی کا خاتمہ ، جہیز وغیرہ پر روک  جیسے کاموں کی وجہ سے سماجی شعبے  میں نمایاں  تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے وزیر اعلی کی جل جیون ہریالی  اسکیم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک کو ماحولیاتی تحفظ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here