وزیر اعظم نے حقائق بالاتربات کرکے ملک کو گمراہ کیا: کانگریس

0
617
All kind of website designing

ایم ایس پی پر گارنٹی دینے سے حکومت کیوں ہچکچا رہی ہے، مودی جی کسانوں کو جواب چاہئے

نئی دہلی ، (ایجنسی)۔ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے راجیہ سبھا سے خطاب کے سلسلے میں ملک اور کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں صرف جملے بازی کی اور بغیر حقائق کے باتیں کرکے ملک کو گمراہ کیا۔ مودی نے کسانوں کی پریشانی کے حل کے لئے کچھ نہیں کہا اور نہ ہی کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) گارنٹی کے مطالبے کو لے کر مظاہرین کسانوں کو ہی وہ کوئی یقین دہانی کروا سکے۔
سینئر کانگریسی رہنما ملیکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے تینوں نئے زرعی قوانین کے بارے میں اٹھائے گئیمدعوں پر بات کرنے کے بجائے حقائقکے بغیر بات کرکے ایوان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ‘سیاسی تقریر’ دینے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ایم ایس پی کی ضمانت تحریری طور پر دینے سے کیوں گریزاں ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ وزیر اعظم کسانوں کی تحریک پر بات کریں گے اور تمام فریقوں سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر نئے قانونپر کوئی راستہ نکالیں گے لیکن ایساکچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج کسان ایم ایس پی کی ضمانت کے بارے میں متحد ہیں ، لیکن مودی جی نے بہت پہلے ہی گجرات کے وزیر اعلی ہوتے ہوئے کہاتھا کہ کسانوں کو تحریری طور پر ایم ایس پی ملنی چاہئے۔ پھر آج وہ ایسا کیوں نہیں کررہے ہیں؟ بلکہ وہ اپوزیشن جماعتوں پر الزامات عائد کررہے ہیں کہ قانون کو پڑھے بغیر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ کیا وزیر اعظم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بغیر دلائل کے بات کر رہی ہے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے ایوان میں جس طرح سے جواب دیا وہ ملک کے لوگوں کو شرمندہ کرنے والاہے۔ وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے اندر طنزیہ لہجے سے گریز کرنا چاہئے۔ نہ صرف یہی نہیں، اپنے خطاب میں شہید کسانوں کے بارے میں ایک لفظ بھی نہ کہہ کر انہوں نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ گوہل نے کہا کہ کسان ہی کیوں ہندوستانی سرحد میں چین کی دراندازی پر بھی وزیر اعظم کی خاموشی اب لوگوں کو پریشان کرنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تقریر میں ملک کو لے کر کوئی فکر نہیں تھی ، لہذا کانگریس نے تقریر کے بعد ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here