محمد یاسین قاسمی
9871552408
ایزی ایکسس کی وجہ سے سوشل میڈیا نے آج ہر شخص کے ہاتھ میں قلم پکڑا دیا ہے، جس کا منفی اثرات کے ساتھ ساتھ خوش آئند پہلو یہ بھی ہے کہ معمولی باہمی تعاون سے کم اخراجات میں بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں۔
کسی زمانے میں اخبار ورسائل نکالنا جوئے شیر لانے کا مرادف تھا، لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج نیٹ پر لاتعداد اخبارورسائل اور پورٹل موجود ہیں اور آئے دن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
گرچہ اردو زبان میں بھی کئی وسیع نیٹ ورک والے پورٹل ہیں جو اپنے تخلیقی مقاصد کو برائے کار لانے کے پیہم پابہ جولاں ہیں، اس کے باوجود ’’ جہازی میڈیا‘‘ کی تخلیق کی گئی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں:
(۱) سرچ کی آسانی
آج کل جتنے بھی اخبار و رسائل نکل رہے ہیں ، بالعموم پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈ ہوتے ہیں ، جس کے کچھ فائدہ ہیں تو کچھ سہولیات سے محروم بھی ہونا پڑتا ہے، کیوں کہ آج گوگلنگ کا جو مزاج ہے، وہ یہ ہے کہ ہم ایک دو لفظ لکھیں اور ہمارا مطلوب سامنے آجائے۔ اور یہ سہولت پی ڈی ایف میں مکمل طور پر نہیں ہے، یہ سہولت ٹیکسٹ یا یونی کوڈ میں موجود ہے۔ جہازی میڈیا نے قارئین کی اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔
(۲) حق کی نمائندگی
بالخصوص اردو میں اسلامیات کے حوالے سے کچھ سرچ کریں گے تو عام طور پر فرقہ ضالہ کی تحریریں سامنے آتی ہیں، کیوں کہ اس سے حوالے سے اہل حق ابھی تک بہت پیچھے ہیں ، اس لیے جہازی میڈیا نے اس کمی پر غور کرتے ہوئے ، اس پہلو پر خصوصی توجہ دینے کی کوشش کی ہے ، تاکہ اسلام کے بار ے میں جاننے والوں کو صحیح، مستند اور معتبر رہ نمائی مل سکے۔
(۳) تھنک ٹینک
نیوز کے اخبارات اور پورٹل تو ان گنت ہیں، لیکن نظریاتی حوالے سے اگر یہ کہاجائے کہ اس کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے، تو مبالغہ نہیں ہوگا۔اور آپ بہ خوبی واقف ہیں کہ
قوت فکر وعمل پہلے فنا ہوتی ہے
پھر کسی قوم کی شوکت پر زوال آتا ہے
اور اس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ جس ملک ، تنظیم، تحریک اور قیادت کے پاس جتنا تھنک ٹینک ہوتا ہے، وہ اتنی ہی تعمیر و ترقی میں آگے ہوتی ہے۔ تھنک ٹینک فکری و نظریاتی پالیسیاں طے کرتا ہے اور ادارے انھیں عملہ جامہ پہناتے ہیں ۔ آج امت مسلمہ کی زوال پذیری کی اہم وجوہات میں ایک یہ بھی ہے کہ اس کے پاس عالمی تو دور، ملکی؛ بلکہ محلہ کی سطح پر بھی کوئی تھنک ٹینک نہیں ہے، جس کا نتیجہ سامنے ہے کہ ہر کوشش لاحاصل نظر آتی ہے۔ جہازی میڈیا کی کوشش یہ ہے کہ ایسے اہل بصیرت اور نبض شناس افراد کو تیار یا تلاش کیا جائے جو امت مسلمہ کے لیے تھنک ٹینک کا فریضہ انجام دے ۔ اسی وجہ سے کا ٹیگ لائن دیا گیا ہے کہ ’’ کیوں کہ امت مسلمہ کو تھنک ٹینک کی ضرورت ہے‘‘۔
جہازی میڈیا کے اہم اہم صفحات اور ان کے مخصوص مقاصد
جہازی میڈیا کئی اہم صفحات کے توسط سے کام کر رہا ہے ۔ ہر صفحہ کا مخصوص مقصد ہے، تفصیلات پیش ہیں:
(۱) اہم خبریں
گرچہ جہازی میڈیا فکری و نظریاتی مضامین پر بنیادی توجہ دیتا ہے، لیکن حالات پر نگاہ رکھنا بھی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، اس لیے ضروری، بالخصوص ملی خبروں کی اشاعت کے لیے یہ پیج بنایا گیا ہے۔
(۲) انڈیا
اس پیج پر اپنے ملک عزیز کے مخصوص سیاسی، سماجی، اقتصادی اور دیگر شعبہ زندگی سے متعلق تحریریں لوڈ کی جاتی ہیں۔
(۳) عالمی مسائل
کچھ مسائل ایسے ہیں، جو سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں، جیسے پولوشن، پولرائزیشن، دہشت گردی وغیرہ وغیرہ۔ اس قسم کی تحریروں کے لیے یہ پیج بنایا گیا ہے۔
(۴) مضامین
کچھ متفرق مضامین ایسے ہوتے ہیں، جن کے مجموعے پر کوئی ایک عنوان فٹ نہیں بیٹھتا، ایسے مختلف مسائل پر لکھی گئی تحریریوں کا یہاں شامل کیا جاتا ہے۔
(۵) اسلامیات
خالص اسلامی موضوعات پر مشتمل تحریریوں کے لیے یہ پیج مخصوص ہے۔ اس میں ان تحریروں کو اولیت دی جاتی ہے، جو عصری مسائل کے لیے اسلامی فارمولے پیش کرتی ہیں۔
(۶) فقہ و فتاویٰ
اس پیج میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات لوڈ کیے جاتے ہیں ۔ اور اس کے لیے مستند مفتیان کرام کی ایک مستقل ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ جلد ازجلد جوابات قارئین تک پہنچائے جائیں، اس لیے جدید ٹکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے۔
(۷) ننھے قلم کار
بہت سے اخبار و رسائل اپنے معیارات سے سمجھوتہ نہیں کرتے، کیوں کہ ان کے پاس ایسا متبادل آپشن نہیں ہوتا۔ جہازی میڈیا کی کوشش ہے کہ نوآموزوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک الگ پلیٹ فارم دے دیا جائے تاکہ معیار بھی برقرار رہے اور نوآموزوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوسکے۔ اس لیے ننھے قلم کار کے عنوان سے یہ پیج بنایا گیا ہے۔ اور ایسے قلم کاروں سے آگے آنے کی گذارش کرتا ہے۔
(۸) زبان و ادب
یہ پیج زبان و ادب اور ادبی مضامین کے لیے مخصوص ہے۔
(۹) ملٹی میڈیا
اس میں دو ذیلی صفحات ہیں: (۱) تصاویر۔ (۲) ویڈیوز۔
جہازی میڈیااس پیج پر جو بھی تصاویر لوڈ کرتا ہے وہ گوگل امیج سے لنک ہوجاتا ہے ، جہاں اپنی تصاویر تلاش کرسکتے ہیں۔ ویڈیوز کو یوٹیوب چینل سے اپلوڈ کیا جاتا ہے۔ آپ اپنا ویڈیوز لوڈ کرانے کے لیے جہازی میڈیا کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ غیر شرعی ویڈیوز جہازی میڈیا لوڈ نہیں کرتا۔
(۱۰) کتابیں
اہم اہم کتابیں اس پیج پر لوڈ کی جاتی ہیں جنھیں بس ایک کلک پر پڑھ سکتے ہیں ، ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی تحفہ میں پیش کرسکتے ہیں۔
(۱۱) جہازی میڈیا آپ کی ریاست میں
جہازی میڈیا باہمی تعاون کے جذبہ کے پیش نظر وسیع پیمانے پر کام کرنے کا عزم رکھتا ہے، اس لیے کوشش یہ ہے کہ اکثر ریاستوں سے کام شروع کیا جائے۔ الحمد للہ اب تک گیارہ صوبوں میں جہازی میڈیا قائم ہوچکا ہے ۔ اور دیگر ریاستوں میں بھی پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔
مستقبل کے عزائم
(۱) ٹاک شو
جہازی میڈیا ابھی اس پروجیکٹ پر غورو خوض کر رہا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے حیات کے ماہرین کی خدمات حاصل کرکے ٹاک شو کیا جائے، جس کا طریقہ یہ ہوگا کہ دیے گئے وقت پر آپ فون کریں گے اور متعلقہ سے موضوع پر ماہرین سے جان کاری حاصل کریں گے۔ آپ کے سوالات اور جوابات دونوں ریکارڈ کیے جائیں گے، جنھیں جہازی میڈیا یوٹیوب چینل کے توسط سے لائیو نشر بھی کیا جائے گا۔ (ان شاء اللہ تعالیٰ)
(۲) مدارس کے لیے لنک
آج مدارس والے جب چندہ کرنے جاتے ہیں تو عطیہ دہندگان ان سے خدمات کے بارے میں معلومات کرتے ہیں،لیکن ہر کوئی کماحقہ بیان نہیں کرپاتا، یا جو لوگ بولنے والے ہوتے ہیں، وہ حقیقیت سے زیادہ بیان کرتے ہیں، یا بہت سے افراد یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کیا آپ کا مدرسہ انٹرنیٹ پر موجود ہے؟ مدارس والوں کی انھیں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جہازی میڈیا کا یہ پلان ہے کہ مدارس کا ڈیبا بیس تیار کیا جائے گا اور اسے اپنے سائٹ پر لوڈ کرے گا ، تاکہ اہل مدارس اپنے محبین کے سامنے طول طویل تقریر کرنے سے بچنے یا نہ کرسکنے کے بجائے اپنا لنک بھیج دے ۔ سائٹ پر مدارس کے بینک کی تفصیلات بھی دی جائیں گی، تا کہ جو حضرات آن لائن رقم ٹرانسفر کرنا چاہیں،وہ کرسکیں۔ جہازی میڈیا اس کے لیے پورے ایک سال کے لیے صرف ایک ہزار روپیے چارج کرے گا۔
جہازی میڈیا ایک تحریک ہے
جہازی میڈیا صرف ایک پورٹل یا ویب سائٹ نہیں؛ بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، ایک ایسی تحریک جو زوال پذیر امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہد بند ہے، اس لیے اگر آپ کے دل کے اندر بھی یہی تڑپ ہے ، تو آپ سے گذارش ہے کہ آپ جہازی میڈیا کی تحریک سے جڑیں۔
جڑنے کا طریقہ
جہازی میڈیا کے نیٹ ورک سے جڑنے کا طریقہ بالکل آسان اور مفت ہے ۔ آپ کو صرف سائٹ پر موجود اپنی ریاست کے ذمہ داروں کے نام کے سامنے موجود واٹس ایپ لنک پر کلک کرنا ہے ، آپ خود بخود جڑ جائیں گے ۔
اگر فکری رہنمائی کی صلاحیت رکھتے ہیں ، تو جہازی میڈیا کے لیے لکھ کر تعاون کیجیے ۔ اور جو لوگ عملی تعاون کرنا چاہتے ہیں ، تو جہازی میڈیا کے ذمہ داران جب بھی آپ کو آواز دیں، تو آپ ہمہ وقت لبیک کہنے پر تیار رہیں، اور ان کے قدم سے قدم ملاکر چلنے کا عہد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس بہترین بدلہ عطا فرمائے اور فلاح دارین مقدر کرے۔
خیر اندیش: جہازی میڈیا ٹیم
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں