شہر حید رآباد میں ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب راحت رسانی کاکام جاری

0
1064
All kind of website designing

حیدرآباد: مولانا حافظ پیرشبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک بیان میں کہاں کہ تلنگانہ وآندھرا پردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری موسلادھار بارش نے شہر حیدرآباد کو اپنے قہر سے تباہ وبرباد کردیا۔ اس بارش کی وجہ سےاب تک ۷۰ سے زائدافراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔ ابھی بھی طوفانی بارش کے سبب شہر کے علاوہ دیگر مقامات پر انتہائی برا حال ہوچکا ہے۔ اس بارش کی وجہ سے تقریبا شہر حیدرآباد پا نی میں ڈوب گیا ہے۔ (20,540) مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور (122) بستیاں متاثرہوئی ہیں ۔ کئی لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ ابھی بھی 7,8 فٹ پانی نشیبی علاقوں میں موجود ہے، ریاستی جمعیتہ علماء سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک سہ رکنی ٹیم کو تشکیل دیا تھا ۔ اس ٹیم نے سروے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ابھی سیلاب جیسی صورت حال ہے۔ انشا ء اللہ تعالی پانی کے خشک ہونے کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ ریاستی جمعیتہ علماء شروع دن ہی سے راحت رسانی اور ریلیف کے کاموں میں مشغول ہے اور شہر حیدرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مثلا شیواجی نگر (بابا نگر) ، نبیل کالونی ، ہاشم آباد، راجیو نگر ، وینکٹ پورم (شاہین نگر) یہ ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی بھی 4,سے 5، فٹ پانی موجود ہے اور ابھی وہاں مکانات متاثر ہیں اور پانی مکانات میں موجود ہے , ریاستی جمعیتہ علماء کی امدادی ٹیم اس علاقے میں پہونچے اور ضرورت مند لوگوں میں (2000) فوڈ پیکٹس تقسیم کیا، اور جس علاقے میں پا نی خشک ہوگیا ہے وہاں پر جمعیتہ علماء کی ٹیم صاف صفائی اور راحت رسانی کے کاموں میں مشغول ہے۔ ر یاستی جمعیتہ علماء کی ریلیف ٹیم میں، پیر منیر احمد جابر، عبد الرمضان ،سہیل ، حافظ ابوبکر، پیر منیرعامر،عظیم ، محمد عزیر احمد ،محمد منیب الدین اور دیگر احباب موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here