ہمارے سر سے اکابر کا سایہ اٹھتا جارہا ہے:مولانا عبدالسبحان قاسمی

0
1148
All kind of website designing

مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن نبی کریم میں مولانا قاسم مظفر پوری، مولانا عبدالمنان سیتامڑھی اورمولانا معزالدین احمدوغیرہم کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد

نئی دہلی : مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں اس کے ناظم مولانا عبدالسبحان قاسمی صدر جمعۃعلماء چاندنی چوک کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مولانا قاسم مظفرپوری قاضی شریعت امارت شرعیہ پٹنہ،مولانا عبدالمنان صاحب سیتا مڑھی، مولانا معزالدین احمد صاحب ناظم امارت شرعیہ ہند اور مولانا عبدالحمید صاحب نیپالی کے سانحہ ارتحال پر مقررین نے اپنے خیالات اور تعزیتی کلمات پیش کیے اور ان حضرات کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ا پنے خطاب میں مولانا عبدالسبحان قاسمی نے کہا کہ ہمارے اکابر ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی جدائی بہت ہی صدمہ اور دکھ کی بات ہے۔ مذکورہ بالات شخصیات علوم دین کے پاسبان تھے اور ان میں سے ہر ایک کودو رحاضر میں فقہ اور حدیث پر گہرا عبور حاصل تھا۔ ایسی شخصیات کے وصال سے نہ صرف دل بھر آیا ہے، بلکہ علمی دنیا میں بڑا خلاپیدا ہو اہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے مولانا عظیم اللہ قاسمی نے مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند اور منتظم ادارۃ المباحث فقہیہ ہند کی علمی و ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا کی زندگی علم وفضل کی حامل تھی۔مولانا مرحوم معاملہ فہم، سنجیدہ اور صاحب الرائے شخصیت کے حامل تھے۔ حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ نے بحیثیت امیر الہند ثانی ان کو امارت شرعیہ ہند کا ناظم مقرر کیا تھا۔ انھوں نے ادارہ المباحث الفقہیہ جمعیۃ علما ء ہند کے زیر اہتمام سلگتے ہوئے مسائل پر کئی فقہی اجتماعات منعقد کرائے اور مسائل کی تحقیق و تنقیح اور اجتماعات کے انعقاد میں بڑی جانفشانی سے خدمت انجام دی۔مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا نجیب اللہ قاسمی جمعیۃ علماء ہند نے بھی اپنے خیالات پیش کیے،مولانا غلام نبی نے مولانا عبد المنان صاحب سیتامڑھی کے خصائل بیان کیے۔ دیگر اہم شرکاء میں مفتی محمد علی قاسمی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن،مولانا ابو نصر، قاری ضیاء الدین،مولانا اکرم،مولانا عبدالرحمن قاسمی، مولانا کلیم آزاد، مولانا تنویر، مولانا شاکر، مولانا نیاز، بھائی محمد یوسف، بھائی محمد شبیر، عبدالجبار، علاء الدین بھائی سمیت بڑی تعداد میں علاقے کے ذمہ داران شریک ہوئے، آخر میں مولانا تنویر امام وخطیب مسجد ابوبکر صدیق کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here