سیلاب سے بے گھر ہوگئی بیوہ خاتون کیلئے مکان سنگ بنیاد رکھنے کے بعد قاضی الحاجات کی بارگاہ میں اٹھے جمعیۃ علمائے ہند ریلیف کمیٹی کے رضاکاروں کے ہاتھ
All kind of website designing

مولانا حکیم الدین قاسمی کے زیر نگرانی وسیع پیمانے پربازآباد کاری کیلئے سروے شروع ،ایک بیوہ کیلئے مکان کا سنگ بنیاد 
نئی دہلی : ۳۰؍ستمبر (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) بہار میں آئے تباہ کن سیلاب سے سیمانچل کے اضلا ع میں عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ ہزاروں گھرانے اور خاندان بے آسراہوچکے ہیں، ایسے میں جمعیۃ علماء ہند کی ضلعی یونیٹوں نے پہلے ہی دن سے سیلاب زدگان کی راحت رسانی اور انہیں کھانے پینے کی چیزوں کے 36000کٹس کے ساتھ دیگر راحتی اشیاء بھی تقسیم کیا ۔ دوسری طرف بازآبادکاری کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ضرورت مندوں کے لیے تاحال 74مکانات بنا کر حوالے بھی کردیا ہے ۔
مگرجس حساب سے تباہی آئی ہے اور جتنے لوگ بے گھر ہوئے ہیں ،ان کی بازآبادکاری اس علاقہ کا بہت بڑا مسئلہ ہے، چنانچہ گزشتہ 24ستمبر کو جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا سید محمود مدنی نے اپنے دورے کے دوران ذمہ داران کوہدایت دی تھی کہ سیمانچل کے سیلاب زدہ علاقوں کاسروے ہنگامی طور پر کیاجائے ، اس کے مطابق تمام اضلاع کے ذمہ داران نے اپنے اپنے ضلع کی بلاک سطح پر سروے کمیٹیاں بنائی ہیں اور پھر ہر بلاک کے ذمہ داران نے اپنے اپنے بلاک میں15 سے 20 کمیٹیاں بنائی ہیں، جمعیۃ علماء ہند کے سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے زیر نگرانی ریلیف کمیٹی کے کنوینر مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی (رکن مرکزی مجلس عاملہ) کی رہبری،مولانا غیاث الدین قاسمی(بانی ومہتمم جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج،خلیفہ ومجاز حضرت فدائے ملت)کی سرپرستی میں پورے سیمانچل میں امدادی و راحتی سرگرمیوں کے ساتھ سروے کاکام بھی جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ میانمار کے مہاجرین کے لیے جاری کئے گئے راحتی کاموں کے لیے مولانا حکیم الدین قاسمی کی روانگی کے بعد ناظم عمومی صاحب کی ہدایت پر علاقہ سیمانچل میں جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی پہنچے اور سیمانچل کے ذمہ داران کی معیت میں مختلف بلاکوں کا دورہ کرکے وہاں سروے کے کاموں میں مصروف سروے کمیٹیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،اب تکتمام اضلاع میں 60فی صد سروے کاکام پورا کرلیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اگلے ۳ دنوں میں سروے کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سروے کے کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے وفد نے کشن گنج کے ٹھاکر گنج بلاک میں بھولابستی گاؤں میں ایک بیوہ کے پختہ گھر کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔
اس کے علاوہ اور بھی جگہوں پر سیلاب زدگان کی بازآبادکاری کاکام جاری ہے۔ صوبائی ذمہ داران مولانا محمد قاسم صاحب قاسمی (صدر) مولانا محمد ناظم قاسمی(جنرل سیکریٹری) کی سرکردگی میں جاری سیمانچل ریلیف کمیٹی کی ضلعی ذمہ داران مسلسل سرگرم عمل ہیں، جبکہ مرکزی آرگنائزر مولانا قاری نوشاد عادل بھی تمام کمیٹیوں کے رابطے میں رہ کر مصروف عمل ہیں، ضلعی سطح پر ارریہ وکشن گنج میں حاجی بذل الرحمن، مفتی اطہرالقاسمی، مولانا معروف قاسمی ، مفتی مناظرقاسمی ، مولانا خالد انور قاسمی ، مولانا حدیث اللہ، پورنیہ ضلع میں مولانا ابو صالح، مولانا امتیاز قاسمی، مولانا عارف حسین قاسمی، کٹیہار میں مولانا بدرالدجی، مولانا نجم الہدی، مفتی منصور، اتر دیناجپور مولانا اسلام الدین، قاری عبداللہ، مولانا ہاشم انور، مولانا ممتاز مظاہری وغیرہ کی نگرانی میں ہر ضلع میں سروے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا-

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here