صدقہ کی ہزار صورتیں

0
1098
All kind of website designing

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سکریٹری شعبۂ اسلامی معاشرہ ،جماعت اسلامی ہند

ایک مرتبہ غریب صحابہ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں عرض کیا : مال دار لوگ ہم سے بازی لے گئے _ وہ نماز پڑھتے ہیں ، ہم بھی پڑھتے ہیں _ وہ روزہ رکھتے ہیں ، ہم بھی رکھتے ہیں _ وہ صدقہ کرتے ہیں ، لیکن ہمارے پا

ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

س مال نہیں ہے کہ صدقہ کرسکیں _ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : اللہ نے تمھارے لیے صدقہ کی بہت سی صورتیں بتائی ہیں۔
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ابن آدم کے ہر جوڑ / ہڈی / پور کے حساب سے روزانہ اس پر صدقہ کرنا لازم ہے _ صحابہ نے عرض کیا : ہم اتنا صدقہ کیسے کرسکتے ہیں؟ اس پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت سے اعمال کا تذکرہ کیا اور انہیں صدقہ قرار دیا _
یہ حدیثیں بہت سی کتبِ حدیث میں مروی ہیں _ چند حوالے ملاحظہ ہوں : بخاری :2707 ،2891 ،2989 ،مسلم :720 ،1009 ،1552 ،ابوداؤد :1285 ،1567 ،5243 ،ترمذی 1956 ، نسائی : 2538 ،ابن ماجہ :2418، احمد :21475، 21482 وغیرہ

ان احادیث میں صدقہ کی جو صورتیں بیان کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں :

1_ اللہ کی پاکی بیان کرنا (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے _
2 _ اللہ کی کبریائی بیان کرنا صدقہ ہے _
3 _ لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے _
4 _ اللہ کی حمد بیان کرنا (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے _
5 _ نماز پڑھنا صدقہ ہے _
6 _ دو رکعت چاشت کی نماز پڑھنا صدقہ ہے _
7 _ روزہ رکھنا صدقہ ہے _
8 _ حج کرنا صدقہ ہے _
9 _ جنازہ کے پیچھے چلنا صدقہ ہے _
10_ مریض کی عیادت کرنا صدقہ ہے _
11 _ کسی کو راستہ بتا دینا صدقہ ہے _
12 _ راستے سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹا دینا صدقہ ہے _
13 _ راستے سے ہڈّی ، پتھر ، کانٹا ہٹا دینا صدقہ ہے _
14 _ ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے _
15 _ اچھی بات کی تلقین صدقہ ہے _
16 _ کسی غلط کام سے روکنا صدقہ ہے _
17 _ بیوی سے جنسی تعلق صدقہ ہے _
18 _ تنگ دست مقروض کو مہلت دینا صدقہ ہے _
19 _ کسی کم زور کی مدد کرنا صدقہ ہے _
20 _ کوئی آدمی اونچا سنتا ہو ، زور سے بول کر اسے کوئی بات سنا دینا صدقہ ہے _
21 _ کسی شخص کی بینائی کم زور ہو ، اس کی کوئی ضرورت پوری کردینا صدقہ ہے _
22 _ کوئی شص نحیف ہو ، اپنی طاقت سے اس کا کوئی کام کردینا صدقہ ہے _
23 _ کوئی شخص اپنی بات صحیح طریقے سے نہ رکھ سکتا ہو ، اپنی قوّتِ بیانی سے اس کی بات کہیں صحیح طریقے سے پیش کردینا صدقہ ہے _
24 _ کسی کا لباس بوسیدہ ہوگیا ہو ، اسے لباس فراہم کردینا صدقہ ہے _
25 _ کسی ننگے کو کپڑا پہنا دینا صدقہ ہے _
26 _ کسی نابینا کو صحیح راستے پر پہنچادینا صدقہ ہے _
27 _ اپنے بھائی سے مسکرا کر بات کرنا صدقہ ہے _
28 _ اپنے برتن سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈال دینا صدقہ ہے _
29 _ کوئی شخص بھٹک گیا ہو ، اسے صحیح راستہ بتادینا صدقہ ہے _
30 _ لڑائی جھگڑا کرنے والے دو افراد کے درمیان انصاف سے فیصلہ کردینا صدقہ ہے _
31 _ کسی شخص کو سواری پر بیٹھنے میں مدد کردینا صدقہ ہے _
32 _ سواری پر بیٹھے ہوئے کسی شخص کا سامان اٹھاکر اسے دے دینا صدقہ ہے _
33 _ اچھی بات صدقہ ہے _
34 _ نماز کے لیے مسجد کی طرف اٹھنے والا ہر قدم صدقہ ہے _
35 _ کسی کو راستہ نہ معلوم ہو ، اسے راستہ بتا دینا صدقہ ہے _
36 _ کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی شخص پھل کھا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے _
37 _ کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی شخص کچھ کھا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے _
38 _کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی شخص کچھ چُرا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے _
39 _کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی جانور کچھ کھا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے _
40 _کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی پرندہ کچھ کھا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے _
41 _ کسی مسافر کی رہ نمائی کردینا صدقہ ہے _
42 _ کسی کاری گر کو اس کے کاروبار میں مدد کرنا صدقہ ہے _
43 _ کسی کو پانی پلادینا صدقہ ہے _
44 _ کسی کام میں اپنے بھائی کی مدد کردینا صدقہ ہے _
45 _ آدمی جو خود کھائے (حلال روزی) وہ صدقہ ہے _
46 _ آدمی جو اپنے بچوں کو کھلائے ، وہ صدقہ ہے _
47 _ آدمی جو اپنی بیوی کو کھلائے وہ صدقہ ہے _
48 _ آدمی جو اپنے خادم کو کھلائے وہ صدقہ ہے _
49 _ کوئی پریشان حال مدد کا طالب ہو ، اس کے ساتھ جاکر اس کی پریشانی دور کردینا صدقہ ہے _
50 _ اپنی جان اور عزّت و آبرو کی حفاظت کرکے جدّوجہد کرنا صدقہ ہے _
51 _ کسی کو اپنی ذات سے نقصان نہ پہنچانا صدقہ ہے _
صدقہ کی ان تمام صورتوں کا تذکرہ احادیث میں آیا ہے _ ان پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان میں سے صرف چند ہی حقوق اللہ سے متعلق ہیں ، زیادہ تر کا تعلق بندوں کے حقوق سے ہے _ اور ان میں بھی اہل خانہ ، رشتے دار، متعلقین ، عام مسلمان ، غیر مسلم ، حتی کہ حیوانات بھی شامل ہیں _ گویا انسانوں کے کسی کام آنا اور ان کا معمولی سے معمولی کام کردینا اجر و ثواب کا باعث ہے ، جسے ‘صدقہ سے تعبیر کیا گیا _
ان احادیث کی رو سے کورونا کی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں جو افراتفری برپا ہے ، اس میں کسی بھی حیثیت سے کسی انسان کی مدد کردینا صدقہ ہے _

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here