حاجی عبد المتین کا اچانک انتقال،علاقے میں غم کاماحول

0
776
All kind of website designing

نئی دہلی،14اکتوبر(محمدارسلان خان):معروف کا نگریسی لیڈر حاجی عبد المتین کااپنی رہائشگاہ آزاد مارکیٹ کے نواب گنج میں اچانک انتقال ہوگیا،وہ قریب 58سال کے تھے۔انہیں علی الصبح ہارٹ اٹیک ہوا،جسکے بعد سینٹ اسٹیفن اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ عبد المتین کے انتقال کی خبر سنتے ہی آزادمارکیٹ کے اطراف کے علاقوں میں غم کا ماحول ہوگیا۔حاجی عبدالمتین (مرحوم)خوش مزاج اوراعلیٰ اخلاق کے حامل انسان تھے،نیز پنجگانہ نماز کے پابند تھے۔پسماندگان میں اہلمیہ سمیت دو لڑکے محمد دانش متین اور عمر (خُمیش)نیزایک لڑکی ہے۔مرحوم وقتا فوقتا ملی ایشوز پراخبارات والیکٹرانک میڈیا میں اپنی رائے بے باکی کے ساتھ رکھتے تھے اورپرانی دہلی میں کا نگریس پارٹی کے مضبوط سپاہی کے طور پر جا نے جاتے تھے۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر نے مرحوم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کاذکر کیااورکہاکہ اُن کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر بیحد صدمہ پہنچا ہے مگر موت برحق ہے اور ہرشخص کو اُسکی گرفت میں آنا ہے،خدا سے دعاکرتا ہوں کہ ان کو اچھی جگہ نصیب کرے۔وزیر دہلی سرکار عمران حسین نے کہاکہ مرحوم اپنے آپ میں ایک مثال تھے،بالخصوص ملی مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے، اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے،اُن کے درجات میں اضافہ کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔وہیں نمازجنازہ متصلاصلوۃ العشاء چھوٹی مسجد،باڑ ہ ہندوراؤ میں قاری محمدساجد نے پڑھائی اور تدفین چمیلیان روڈ قبرستان میں ہوئی۔اس موقع پر سماجی وملی شخصیات نے پہنچ کرمرحوم کیلئے اظہار تعزیت پیش کی اور دعائے مغفرت کی،ان میں سابق ایم. پی جے پرکاش اگروال،سابق ایم.پی حاجی شاہد اخلاق، چا ندنی چوک کی ایم ایل اے محترمہ الکا لامبا،دہلی گیٹ سے میو نسپل کو نسلر آل محمد اقبال،نارتھ دہلی کے میئر جتھیداراوتار سنگھ،بھائی چارہ سمیتی کے قومی صدر الحاج مہربان بھائی قریشی،چاندنی چوک ضلع کا نگریس کمیٹی کے صدرحاجی محمد عثمان قریشی،بی جے پی لیڈرمصطفی قریشی،یوتھ کا نگریس کے لیڈرحاجی عبد الواحد قریشی،جان عالم، حاجی احسان قریشی،محمد سلمان جاوید،حاجی فرمان قریشی،حاجی محمدعثمان،امین الدین نظامی، عامر احمد قریشی،نسیم قریشی سمیت مقامی وغیر مقامی باشندے شریک ہوئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here