دلت-مسلم مذاکرہ میں سماجی اتحاد کی کوششوں کو مضبوط کرنے کا عزم

0
932
All kind of website designing

نئی دہلی،13اکتوبر(نیا سویرا لائیو/ ہ س) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ دلت-مسلم مذاکرہ میں شریک مندوبین نے زمینی سطح پر سماجی اتحاد کی تعمیر کے لئے قدم اٹھانے اور دلتوں اور مسلمانوں کے مشترکہ مسائل کے حل کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ، بنگلور میں 12 اکتوبر 2019 کو منعقدہ یک روزہ گول میز مذاکرے میں پاپولر فرنٹ کے قومی لیڈران کے ساتھ مختلف ریاستوں سے مدعو دیگر لیڈران و دانشوران نے شرکت کی۔پروگرام کا افتتاح معروف دلت مصنف اور ’دلت وائس‘ کے تاسیسی مدیر وی ٹی راج شیکھر نے کیا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے تمام نمائندگان کا خیرمقدم کیا اور سکریٹری انیس احمد نے کلیدی خطاب پیش کیا۔ پاپولر فرنٹ کی قومی مجلس عاملہ کے رکن ای ایم عبدالرحمن نے پروگرام میں ماڈریٹر کی ذمہ داری نبھائی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here