مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنیٹر کے سہ روزہ سمینار کا آج سے آغاز

0
980

ملک کی نامور شخصیات کی شرکت،6/اکتوبر کو اختتامی اجلاس میں عوام سے شرکت کی اپیل

نئی دہلی۔3/اکتوبر(پریس ریلیز ) مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے 25 سال مکمل ہونے پرسلور جبلی تقریبات کے تحت دہلی میں ایک بین الاقوامی سہ روزہ سمینار کا انعقاد ہورہاہے جس میں ملک وبیرون ملک کے نامور علماءواسکالرس شرکت کررہے ہیں۔ 6,5,4/اکتوبر 2019 کو دہلی میں یہ سہ روزہ سمینار ہورہاہے۔ پہلے دو دن کا سمینار آئی ٹی او پر جمعیت علماءہند کے مدنی ہال میں منعقد ہورہاہے ،جبکہ آخری اجلاس 6/اکتوبر کو کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی کے ماﺅلنکر ہال میں ہوگا۔ سیمنار میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی, جمعیت علماءہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی, حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا۔ قاری سید محمد عثمان صدر جمعیت علماء ہند، مفتی عزیز الرحمن فتح پوری، ڈاکٹر اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یوینورسیٹی حیدر آباد، مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیت علما ء ہند ، مولانا بدر الدین اجمل قاسمی ایم پی لوک سبھا وسرپرست ایم ایم ای آرسی، انجینئر سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند، ڈاکٹر شمس الرب خان پروفیسر کنگ خالد یونیورسیٹی سعودی عربیہ، مولانا حافظ بشیر احمد قاسمی ہاﺅس لیڈر آف آسام یو ڈی ایف، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان چیرمین اقلیتی کمیشن دہلی،مولانا محمود خان دریاآبادی سکریٹری جنرل علماء کونسل ممبئی۔ مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند۔ سینئر صحافی شاہد لطیف ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ممبئی، ایڈوکیٹ افروز شاہ ممبئی ہائی کورٹ، مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل آل انڈیا ملی کونسل، سینئر صحافی اے یو آصف کو ڈائریکٹر پریس کلب آف انڈیا۔ محمد سراج الدین اجمل سابق لوک سبھا ایم پی، مولانا حافظ ندیم صدیقی صدر جمعیت علماء مہاراشٹرا سمیت متعدد نامور علماء واسکالرس شریک ہورہے ہیں۔ سمینار میں مرکز کے سینئر فضلاء اور دیگر 50/اسکالرس اپنا مقالہ بھی پیش کریں گے.
سمینار کے کنوینر جناب عمر گوتم نے بتایاکہ سلورجبلی تقریبات کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہہیں۔ ملک وبیرون ملک کے اسکالرس وعلمائ تشریف لاچکے ہیں اور کچھ آرہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ پچیس سالوں میں مرکز المعارف نے تاریخی اور قابل ذکر کارنامہ انجام دیاہے اور اسی کے اظہار کیلئے ہم سلور جبلی منارہے ہیں۔ سلور جبلی کا آخری اور اختتامی اجلاس کانسٹی ٹیوشن کلب کے ماﺅ لنکر ہال رفیع مارگ میں 6/اکتوبر بروز اتوار کو 9سے 1 بجے کے درمیان ہوگا جس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ سلور جبلی کا یہ پورا سمینار ملت ٹائمز اور بصیرت آن لائن کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر لائیو بھی نشر کیا جائے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here