چین کے جموں کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارت کا اعتراض

0
761
All kind of website designing

نئی دہلی، 28 ستمبر،نیا سویرا لائیو ڈیسک: بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کی جانب سے دئے گئے بیان میں جموں و کشمیر کا ذکر کئے جانے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ چین اس صورت حال سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور حالیہ واقعات مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں یکطرفہ انداز میں پہلے کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جانی چاہئے۔ کشمیر مسئلہ اٹھاتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ ‘تنازعہ’ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو معاہدوں کے مطابق امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دیے اپنے بیان میں چین کے وزیر خارجہ کی طرف سے جموں، کشمیر اور لداخ کا حوالہ آیا ہے۔ چین بھارت کے موقف سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ جموں، کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور حالیہ واقعات ہمارا پوری طرح سے اندرونی معاملہہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ دوسرے ملک بھارت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے۔ رویش کمار نے مزید کہا کہ چین کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نام نہاد چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور کے ذریعے پہلے کی حالات کو تبدیل کرنے کے کوششوں سے باز آنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے بوکھلایا ہوا ہے اوروہ مسلسل مختلف فورم پر اس مسئلے کو اٹھا رہا ہے۔ وہیں چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اس دوران امریکہ نے پاکستان سے پوچھا ہے کہ وہ صرف کشمیر میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کے بارے میں کیوں پریشان ہے اور پورے چین میں کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ہو رہے بدتر رویے کو اجاگر کیوں نہیں کر رہا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here