ہربس اینڈ حجامہ کلینک میں فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
331
All kind of website designing

155سے زائد مریضوں نے کرائی تشخیص، فارمیسی کے طلباء کو اپنے اندرانسانی خدمت کاجذبہ پیدا کرنے کی تلقین

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اگزشتہ 7اپریل2019کو صحت کا عالمی دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ بھرپور طریقے سے منایاگیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے ’ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن‘ کے قیام کے بعد 7 اپریل 1948 کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (WHO) کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ہرسال صحت کا عالمی دن کسی ایک تھیم (پیغام ) کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ امسال 2019 میں یہ دن ’ صحت کی مکمل سہولیات ہرایک کے لیے ہر جگہ (universal health coverage everyone everywhere) کے عنوان سے منایا گیا۔عیاں رہے کہ 1948 میں پہلی مرتبہ ’پہلی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈ ے‘ کی حیثیت سے منایا جایا کرے گا۔ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او، حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، مقامی سماجی تنظیمیں اور فلاحی ادارے عوامی صحت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی موقع کی مناسبت سے مرکزی وریاستی وزارت صحت، محکمہ صحت کے صوبائی دفاتر، ملک کی مختلف میڈیکل میڈیکل ایسوسی ایشنز، طبی تنظیمیں اور این جی اوز خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز سمیت دیگر تقاریب منعقد کرتی ہیں۔عالمی یوم صحت کے موقع پرحسب اطلا ع اپنی نوعیت کا منفرد فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہربس اینڈ حجامہ کلینک یونائٹیڈ اپارٹمنٹ ، G-1گراؤنڈ فلور، B28/6شاہین باغ ، نئی دہلی میں منعقد کیاگیا۔ طبی فاؤنڈیشن نئی دہلی اور سپورٹ سوسائٹی ،ایس آر گلوبل ،اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اور’’ ہربس اینڈ حجامہ کلینک ‘‘ کے اشتراک سے اس فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جو صبح دس بجے سے دیر گئے شام تک جاری رہا۔اطلاعات کے مطابق لگ بھگ 155سے زائد مریضوں نے اپنی اپنی بیماریوں کیلئے کیمپ میں خدمات پیش کررہے مستند اطبائے کرام سے تشخیص کرائی۔جن اطبائے کرام نے اس فری یونانی میڈیکل کیمپ میں اپنا ایثار پیش فرمایا ،ان میں ڈاکٹرمحترمہ سعدیہ زاہد،ڈاکٹر اجمل اخلاق، ڈاکٹر نصیر الدین، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی، ڈاکٹر آصف اقبال صدیقی اور ڈاکٹر مہتاب عالم شامل رہے۔اس موقع پر بطور خاص جناب مامونی صاحب ایکٹنگ جنرل سکریٹری ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی موجود رہے۔اس موقع پر موقر مہمانوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپلوما ان یونانی فارمیسی کاکورس کررہے طلباء وطالبات کو جو والنٹیئر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے تھے ان سے خطاب کرتے ہوئے انسانی صحت کی خدمت کو دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اپنے اندر خدمت کا نیک جذبہ پیدا کرنے کی تلقین کی۔ علاوہ ازیں اس فری یونانی میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں ’طبی فاؤنڈیشن کے صدر جناب صادق انور،جنرل سکریٹری جناب رضوان احمدجبکہ اراکین میں سے علیقہ ، رابعہ، شائستہ، ورشا، فرحانہ ، سمینہ ، عائشہ معراج اور اطہر موجود تھے ، جبکہ سپورٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اجمل اخلاق ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیرالدین ، نوڈل آفیسر ڈپلوما ان یونانی فارمیسی جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی اور ملک سطح پر ادبی و طبی خدمات کیلئے مستند ومعروف میڈیکل آرگنائزیشن یعنی اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤ نڈیشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی فری یونانی میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔ اس زرین موقع پر ایس آئی او کے زیر اہتمام شائع ہونے والا معروف رسالہ ’’رفیق منزل‘‘ کے ایڈیٹر سعود فیروز صاحب کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر ’’ہربس اینڈ حجامہ کلینک‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here