مرکزی حکومت اقلیتوں کے اقتصادی فروغ کے لئے پابندِ عہد ہے: سید غیورالحسن رضوی

0
1320
فورم فار مسلم اسٹڈیز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد کی قومی اقلیتی کمیشن کے صدر سے ملاقات
علی گڑھ16؍ ستمبر:حکومتِ ہند کے قومی اقلیتی کمیشن کے صدرمسٹر سید غیور الحسن رضوی سے فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس( ایف ایم ایس اے ) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے کمیشن کے دفتر میں ملاقات کی اور ملک کے اقلیتی فرقوں کے مسائل پر گفت و شنید کرتے ہوئے قومی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ کئے جا رہے مثبت کاموں کو دل کھول کر سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کے تعلیمی اداروں خصوصی طور پر یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے لئے جاری منصوبوں کو زود اثر طور پر نافذ کیا جائے۔ایف ایم ایس اے کے ڈائرکٹرڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے صدر مسٹر سیدغیور الحسن رضوی سے نئی دہلی میں کمیشن کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے ذریعہ وزیرِ اعظم مسٹر نریندر مودی کے جاری کردہ ترقیاتی منصوبوں جیسے کوشل وکاس یوجنا، جن دھن یوجنا وغیرہ کی اقلیتوں میں ترویج و اشاعت کو سراہا۔قومی اقلیتی کمیشن کے صدر مسٹر سید غیورالحسن رضوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم مسٹر نریندر مودی حاشیہ پر کھڑے طبقات خصوصی طور پر اقلیتی طبقات کے اقتصادی فروغ کے لئے پابندِ عہد ہیں جن کے سبب مرکزی حکومت نے اقلیتوں کے لئے متعدد فلاحی اسکیمیں جاری کی ہیں جن سے اقلیتوں کو مستفید ہونا چاہئے۔ڈاکٹر جسیم محمد نے سید غیور الحسن رضوی سے مطالبہ کیا کہ قومی اقلیتی کمیشن یونیورسٹیوں میں مرکزی حکومت کے منصوبوں سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کے لئے کیمپوں کا انعقاد کرے۔ مسٹر سید غیور الحسن نے مذکورہ مطالبہ پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر جسیم محمد نے مسٹر سید غیور الحسن رضوی کو خود اپنی ہندی میں ترجمہ کردہ سرسید احمد خاں کی کتاب’’ اسباب بغاوتِ ہند‘‘ پیش کی۔ انہوں نے سید غیور الحسن رضوی کو علی گڑھ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here