مسیح الملک حکیم اجمل خان فاؤنڈیشن کی جانب سے’ تقسیم ایوارڈ :2019‘کا انعقاد

0
1283
All kind of website designing
  1. نئی دہلی(محمد ارسلان خان )
    ’یوم اجمل ‘کے موقع پر راجندر بھون آئی ٹی او میں تقریب برائے تقسیم ایوارڈ:2019‘کاانعقاد کیا گیا۔ مسیح الملک حکیم اجمل خان میمورئل فڈریشن کی جانب سے منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر صحت دہلی ستیندر جین ،جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر وزیرخوراک ورسد دہلی سرکار عمران حسین نے شرکت کی ،اس کے علاوہ مہمانان اعزازی ڈاکٹر پردیپ کمار اگروال ، آیوش(این ڈی ایم سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چند ر کیتوتیواتیہ، ڈاکٹر یوراج کمار تیاگی ،ڈاکٹر راحت علی خان رہے۔حکیم امام الدین ذکائی کی صدارت میں منعقد تقریب کاآغاز ڈاکٹر(حکیم) مصطفیٰ کمال الدین دہلوی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ اس دوران پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کودو منٹ خاموشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پرفیڈریشن کے ذمہ داران نے سبھی مہمانان کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبا ل کیا،جبکہ اس موقع پرمہمانان کے ہاتھوں حکیم امام الدین ذکائی، پروفیسر اختر صدیقی، ڈاکٹر ویدولا جی ، ڈاکٹر راکیش گوئل ،ڈاکٹر سنیل ساگر ڈاکٹر فرحت عمر، ڈاکٹر عبدالمالک، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر دنیش، ڈاکٹر اے پی شرما، ڈاکٹر عبدالحسیب ،ڈاکٹر خورشید انصاری، ڈاکٹر منجو سنگھ، ڈاکٹر عظمیٰ بانو، ڈاکٹر زاہد علی خان، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر ندیم اختر ،ڈاکٹر شیخ حسیم الدین، ڈاکٹر زوبیہ ،ڈاکٹر کرتی،ڈاکٹرمانسی گریہوال ، ڈاکٹر ثمرین، ڈاکٹر شکیل و دیگر کو خصوصی ایوارڈو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔
    اس موقع پر عمران حسین نے حاذق الملک حکیم اجملؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن حکیم صاحب کو ضرور ملنا چاہیے ، دہلی حکومت ایسی تجویز لا کر قانون پاس بھی کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہماری لائی ہوئی تجویز کومرکزی حکومت ہی رد کر دے گی لیکن اگر دہلی رتن دینے کی بات ہے تو ہم دے سکتے ہیں ۔انہوں نے دہلی سرکار کے تحت صحت کے حوالے سے دی جارہی خدمات کے تعلق سے کہا کہ آج ہمیں فخر حاصل ہے کہ دہلی کے اسپتال میں نظام کو دیکھنے کیلئے پوری دنیا سے لوگ دہلی آ رہے ہیں اور دہلی سرکار کے قدم کو سراہتے ہیں ۔عمران حسین نے مزید کہا کہ دہلی سرکار یونانی اور آیوروید کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کھڑی ہے اور بذات خود کجریوال ان کے مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ستیندر جین نے اپنی گفتگو میں یونانی وآیوروید میں خدمات انجام دینے واے اہم ایوارڈ یافتگاں کومبارکباد پیش کی اور حکیم اجمل خان صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دہلی کے عوام کے تمام مسائل حل کیے جائیں اور جس طرح سے یونانی کے ماہرین اپنی خدمات گلی کوچوں میں انجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے ساتھ ہی ہماری کوشش رہے گی کہ ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں۔ ڈاکٹر کاشف ذکائی نے حکیم اجمل خان کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی طبی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ڈاکٹر امین الدین ،ڈاکٹر نفیش قریشی ،ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر ظہیر قریشی،ڈاکٹر افتخار،ڈاکٹر اشوک شرما ،ڈاکٹر معین ،ڈاکٹر ناصر علی ،ڈاکٹر حسین ،ڈاکٹر اطہر سمیت یونانی اور آیوروید کے ماہرین بڑی تعداد میں موجود رہے ۔اختتام پر پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر عشرت کفیل نے سبھی مہمانان کا استقبا ل کیا ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here