اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پروفیسر عاصم علی خان کو استقبالیہ

0
864
All kind of website designing

سی سی آر یو ایم کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے نومنتخب ڈائریکٹر جنرل:حکیم نازش اعظمی

نئی دہلی (پریس ریلیز)ڈاکٹر عاصم علی خان کو سینٹرل کاؤنسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن کا کل وقتی ڈائرکٹر جنرل بنائے جانے پر طبی حلقہ میں ہر طرف خوشی ومسرت دیکھنے کو مل رہاہے ۔یقیناپرو فیسر عاصم علی خان طب یونانی کی ترویج و ترقی اور جد ید تحقیقات کے ذریعہ اس قدیم ترین خالص دیسی طریقہ علاج کو معاصر جدید میڈیکل سائنس سے مربوط کرنے کی مثبت اور سنجیدہ فکر رکھتے ہیں۔آپ کی مستند اور مثبت فکر کی حامل ذات سے ہم طب یونانی سے وابستہ افراد اورطبی تنظیمیں امید رکھتی ہیں کہ آپ کی مجاہدانہ کوششوں سے یہ ادارہ طب یونانی کی ترقی میں پہلے سے کہیں زیادہ فعال اور سرگرم کردار اداکرے گا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ 12مئی 2018بروز ہفتہ کی شام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمیٹی روم نہروگیسٹ ہاؤس میں پروفیسر عاصم علی خان کو اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دیے گئے استقبالیہ کی تقریب میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے بانی وجنرل سکریٹری ومعروف یونانی طبیب حکیم نازش احتشام اعظمی نے کیا۔واضح رہے کہ طب یونانی کی ترویج و ترقی کیلئے سرگرم تنظیموں اور بااثر شخصیات کی جانب سے لگاتارمطالبہ کے بعد وزارت آیوش حکومت ہند نے پروفیسر عاصم علی خان کو سی سی آر یو ایم کا باضابطہ طور سے ڈائریکٹر جنرل نامزد کیا ہے۔اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے حکیم نازش احتشام اعظمی نے کہا کہ میرے لئے یہ سعادت کی بات ہے کہ پروفیسر عاصم علی خان نے ہماری دعوت قبول فرماتے ہوئے استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا موقع عنایت فرمایا۔یقیناًیہ موصوف کے خورد نواز ہونے کا بڑاثبوت ہے۔استقبالیہ تقریب کی صدارت ہمالیہ ڈرگس کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر سید فاروق نے فرمائی

سی سی آریو ایم کے ڈی جی پروفیسر عاصم علی خان کو دیے گئے استقبالیہ کلمات شکریہ پیش کرتے ہوئے آئی ایچ ایف کے سرپرست جناب محسن دہلوی۔۔

،جبکہ سی سی آریو ایم کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خالد صدیقی صاحب اور ہمدرد لیباریٹری کے متولی جناب حامد احمد صاحبان نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت فرماکر تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نے اپنی تعارفی تقریر میں خیر مقدم کرتے ہوئے پروفیسر عاصم کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں ڈاکٹر عاصم علی خان کی کوششوں سے سی سی آریو ایم نئی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہو گا۔ اس پرشکوہ استقبالیہ تقریب میں پروفیسر ایم اے جعفری، جامعہ ہمدرد، پروفیسر ادریس احمد، آیور ویدک اینڈیونانی طبیہ کالج،قرول باغ، پروفیسر سید عارف زیدی، پروفیسر اسلم، ڈاکٹرعائشہ رضا، ڈاکٹر غزالہ جاوید ڈاکٹر محمد اکرم علی ،دہلی یونیورسٹی کے علاوہ جناب حامد احمدنے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سی سی آریو ایم کے کلیدی عہدہ پر آنے کے بعدپروفیسر عاصم علی خان کی ذات سے کونسل میں مزید ترقی اور جدید تحقیقات کی مزید راہیں ہموار کرنے کیامید ظاہر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر سید فاروق نے یونانی طب میں بے شمار امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی پروفیسر عاصم خان کونسل کوکامیابی اور ترقی کی ناقابل تسخیر بلندیوں تک لے جائیں گے۔اس موقع پر ایم سی ڈی جنوبی دہلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر یونانی ڈاکٹر سہیل احمدفاروقی، ڈاکٹر محمد خالدڈرگ کنٹرولر یونانی، حکومت دہلی، اور سی سی آر یو ایم کے سائنسدانوں کے علاوہ طب یونانی کیلئے کام کرنے والی کئی تنظیمیں آل انڈیا طبی کانگریس ،، آل انڈیا طبی کانفرنس، ورلڈ یونانی کانگریس وغیرہ کے نمائندوں کے علاوہ یونانی دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز، دہلوی ریمیڈیز اور لمرا لیب کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر صبوحی فاطمہ،ڈاکٹر نغمہ ظہور،ڈاکٹر نورین سراج،ڈاکٹر سعدیہ زاہد اور ڈاکٹر سہیل فاروق وغیرہم نے پروفیسر عاصم علی خان کی خدمت میں گلدستے پیش کئے۔آئی ایچ ایف کے جنرل سکریٹری نے شال اوڑھاکر موصوف کی عزت افزائی کی ،اس رنگا رنگ تقریب میں ڈاکٹر غیور،ڈاکٹر معراج الحق،اسامہ اکرم ،انوار الاسلام،ڈاکٹر صوفیہ اتساہی اور ہشام اجمل بطور خاص طور پر شریک تھے۔پروگرام کے آخر میں اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے سرپرست جناب محسن دہلوی نے ڈائریکٹر جنرل کو مبارک دیتے ہوئے اس کامیاب ترین پروگرام کے لئے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here