ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ مقرر

0
556
ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں
All kind of website designing

لندن : برطانیہ میں امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستان نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید برطانیہ میں بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان سنہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ آیا تھا۔ ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔اس سے پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی بزنس و ثقافت سیکریٹری تھے۔ برطانیہ کی سابق سیکٹریٹری داخلہ امبر رڈ کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ انھوں نے انجانے میں اراکین پارلیمان کو امیگریشن کے اہداف کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر کے گمراہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹرییٹ نے ساجد جاوید کی پروموشن کے علاوہ شمالی آئر لینڈ کے سابق سیکریٹری جیمز بروکن شائر کی کابینہ میں کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے بطور سیکریٹری کی واپسی کا اعلان کیا۔ ساجد جاوید سنہ 2010 میں رکنِ پارلیمان بنے تھے۔ اس موقعے پر انھوں نے کہا وہ اس کامیابی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ساجد جاوید اپنی محنت کے بل بوتے پر لکھ پتی بنے ہیں اور وہ سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے پرستار ہیں۔ انھیں کنزرویٹیو پارٹی میں تیزی سے ابھرنے والے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ساجد جاوید کے والد سنہ 1961 میں برطانیہ آیے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں صرف ایک پاؤنڈ تھا۔ انھوں نے روچڈیل میں رہائش اختیار کی تھی۔ ساجد جاوید سنہ 1969 میں پیدا ہوئے اور ان کے چار بھائی ہیں۔ انھوں نے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی اور یونیورسٹی میں معاشیات اور سیاسیات کے مضامین پڑھے۔ ساجد جاوید کے مطابق ان کے والد لیبر پارٹی کے حامی تھے۔ تاہم 1978 بعد وہ مارگریٹ تھیچر کے مداح ہو گئے۔اسی طرح کنزرویٹو رہنماؤں کے دور میں ملک کے بدلتے مستقبل سے متاثر ہو کر ساجد جاوید نے بھی 1988 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ساجد جاوید ایک سابق بینکار ہیں۔ 24 برس عمر میں وہ چیئز مینہیٹن بینک کی تاریخ کے کم عمر ترین نائب صدر بنے۔ انھوں نے سنہ 2009 میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ برومزگروو سے ممبر پارلیمان منتخب ہونے والے ساجد نے 2014 میں وزیرِ ثقافت تعینات ہونے پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس نئے منصب کے ملنے پر کافی پرجوش اور حیران ہیں۔ ‘میں اتنی جلدی ملک کی خدمت کے اتنے بڑے موقعہ ملنے کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ تاہم میں اسے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔’ نئے عہدے میں ان کے فرائض نشریات، کھیل، میڈیا، سیاحت، ٹیلی کام، مساوات اور فن شامل ہیں۔
 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here