دربھنگہ سمیت ڈاکٹر صاحب کے آبائی بلاک بیرول میں جشن ہی جشن
دربھنگہ ۔۔۔ کینساس میڈیکل سینٹر یونیورسٹی میں داخلی ادویات کے اسسٹنٹ پروفیسر اور نئی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق اسٹوڈنٹ ڈاکٹر انعام الحق کو امریکی کینسر سوسائٹی سے پھیپھڑوں کے کینسر کی بہتر تحقیقات کے لئے 35،000 ڈالر کا انسٹی ٹیوٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انعام الحق کو امریکی کینسر سوسائٹی ریسرچ ریویو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بروس کمرر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پی ایچ ڈی کے پروفیسر و کینساس میڈیکل سینٹر یونیورسٹی میں مولیکیولر آنکولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینڈریو کے Godwin نے کہا کہ “ہمارے لئے بہت فخر کی بات ہے کہ ہمارے سائنٹسٹ گروپ میں ڈاکٹر انعام الحق جیسے قابل شخص شامل ہیں اور میں اس بات سے کافی خوش ہوں کہ امریکی کینسر سوسائٹی اس کی تحقیقاتی معاونت کر رہا ہے” امریکہ میں کینسر سے متعلقہ موت میں پھیپھڑوں کے کینسر کو اہم وجہ مانا جاتا ہے۔
دربھنگہ ضلع کے بیرول باشندہ مرحوم عبدالقادر انصاری کے لڑکےڈاکٹر انعام الحق اس سے پہلے پین کریٹیک،بریسٹ اور کڈنی کینسر پر کامیاب ریسرچ کر چکے ہیں اور ان کے ریسرچ کئی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہوچکے ہیں۔44 سالہ ڈاکٹر انعام الحق نے فون پراس نمائندہ کو بتایا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھاریٹی سے منظور شدہ ادویات لنگ کینسر کی روک تھام میں کافی اثردار ثابت ہوئی۔ایرلوٹینب،زیفیٹینب اور لیپیٹینب جیسی دواوں کے لگاتار استعمال سے کینسر کی خلئے معدوم پڑ جاتے ہیں اور ان دواوں کا اثر کم ہونے لگتا ہے۔ ابتدائی مطالعہ میں ہماری ریسرچ ٹیم نے پایا کہ ان مزاحم سیلز میں سونک ہیز ہانگ سگنل کافی اکٹیو ہوجاتی ہے۔اگر سائنسی طور پر ان سگنل کو ان اکیٹیو کردیا جائے تو یہ دوائیں دوبارہ اثرانداز ہوسکتی ہے۔ہماری ٹیم اس سگنل کو ختم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر انعام الحق نے ابتدائی تعلیم سپول بازار واقع اونکار ہائی اسکول سے پائی اور آگے کی تعلیم دہلی کے جامعہ یونیورسیٹی سے حاصل کی۔برس 2006 میں مشہور سائنٹسٹ ڈاکٹر فیضان احمد کی زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے اعلی تعلیم کے لئے امریکہ کے کینساس یونیورسیٹی میں داخلہ لیا اور بعد میں اسی یونیورسیٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر بحال ہوئے۔ان کی اس کامیابی پر ان کے آبائی گاوں میں جہاں خوشی کا ماحول ہے وہیں ڈاکٹر انعام الحق نے اسے نیک نیتی اور لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں