بھارت پاکستان کے درمیان جنگ کو ٹالنے کیلئے بات چیت لازمی ۔۔امریکی کانگریس 

0
1065
All kind of website designing

نئی دہلی۔یکم مارچ(یو این این)بھا رت پا کستان کے در میان سر حدوں کی کشید گی کو چھوٹی جنگ قرار دیتے ہو ئے امریکی کا نگر یس نے بھارت پا کستان سیاسی قیادت کو بات چیت کر نے کی تلقین کر تے ہو ئے ٹر مپ انتظا میہ پر بھی زور دیا کہ وہ دونوں مما لک کو قر یب لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ادھر امریکی دفتر خارجہ کی سٹیٹ ترجمان نے بھارت پاکستان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے دیریانہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔اے پی آ ئی کے مطا بق بھارت پاکستان کے در میان سر حدی کشید گی اور جنگ بندی معا ہدے کی خلاف ورزی کو امریکی کانگر یس نے چھو ٹا جنگ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی کے سا تھ بدل رہی ہے اور بھارت پاکستان فو ج کے ما بین دن بدن صورتحال بد سے بد تر ہو تی جا رہی ہے۔ دونوں ملکوں کی سیا سی قیادت اگر فوری طور سنجید گی کا مظا ہراہ نہ کریں تو خطے میں صورتحال ابتر ہو نے سے کو ئی بھی نہیں بچا پا ئے گا ۔امریکی کانگر یس نے بھارت پاکستان کی سیا سی قیادت پر زور دیا کہ وہ کشید گی کو کم کر نے اورصورتحال کو بہتر بنا نے کیلئے سر کاری سطح پر ایک دوسرے کے سا تھ را بطہ قا ئم کر کے بات چیت کا سلسلہ شروع کریں ۔امریکی کانگر یس کے ممبران نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ بھارت پاکستان کو نز دیک لا نے کیلئے اپنا رول ادا کر ے تا کہ جنو بی ایشیاء کے خطے میں جنگ کا جو ما حول قا ئم ہوا ہے اس سے ٹا لا جا سکے ۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کی سٹیٹ ترجمان نے بھارت پاکستان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے دیریانہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب آئیں ۔ سٹیٹ ترجمان ریاست جموں و کشمیر اور بھارت پاکستان کے مابین موجودہ صورتحال پر فکر وتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کر کے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے ماحول کو ختم کر کے کروڑوں لوگوں کو سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقعہ فراہم کریں ۔ سٹیٹ ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے ضروری ہے کہ وہ بار بار کی کشیدگی سے دور رہنے کیلئے کشمیر کے دیریانہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here