مسلم خواتین اور مردوں کا دربھنگہ میں تین طلاق قانون کیخلاف شدید احتجاج

0
1354

سبھی مکتبہ فکر کے علماء کی قیادت میں نکالا گیا جلوس، کئی گھنٹوں تک شہر رہا جام

دربھنگہ: (پریس ریلیز) پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مورخہ 6 مارچ کو دن کے 11 بجے مدرسہ امدادیہ دربھنگہ سے لاکھوں کی تعداد میں ہاتھوں میں تختی اور بینر لئے مسلم خواتین کا خاموش احتجاجی جلوس نکالا گیا۔یہ خاموش احتجاجی جلوس دربھنگہ کے تمام مسلمانوں کی جانب سے نکالا گیا۔ مسلم خواتین کا سڑکوں پر امڈا سیلاب جب دربھنگہ کمشنری کے دھرنا گاہ میدان میں جمع ہوا تو کئی گھنٹے تک دربھنگہ پوری طرح سے جام ہوگیا۔میں جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین نے موجودہ مرکزی حکومت سے تین طلاق پر بنایا گیا سیاہ قانون کو فوراً واپس لینے کی مانگ کی اور حکومت کو یہ بھی چتاونی دی کہ ہماری شریعت میں مداخلتنہیں کرے۔ جان سے بڑھ کر ہماری شریعت ہے۔ حکومت اگر مسلم خواتین کو واقعی حقوق دلانا چاہتی ہے تو عورتوں، مردوں اور ہمارے بچوں کو تعلیم سے جوڑے اور مسلم مردوں کو روزگار مہیا کرائے ساتھ ہی مسلم خواتین کے تحفظ کویقینی بنائے۔میدان میں ہجوم کا یہ عالم رہا کہ دھرناگاہ میدان میں لوگوں کو پاؤں تک رکھنے میں دشواری ہورہی تھی۔جلوس سبھی مکتبہ فکر کے علماء کرام کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں سماجی کارکن، سیاسی لیڈر، تمام فلاحی اور ملی تنظیموں کے سربراہ، امام و خطیب، دانشوران، امن پسند عوام اور تمام مدارس کے ذمہ داروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جلوس کو کامیاب بنانے میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین مولانا اعجازاحمد، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیازاحمد، بہاراسٹیٹ مومن کانفرنس کے سکریٹری شاہداطہر، اقلیت جاگرن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اسرارالحق لاڈلے، جمعیۃ الراعین کے کوآرڈی نیٹر راحت علی، المدد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے انجینئرفخرالدین قمر، مقصودعالم پپو خان، مولانا ایس ایم ضیاء، قاری محمدسعید ظفر، جاویدکریم ظفر، سبھان خان، راجد کے ضلع کوآرڈی نیٹر رام چندریادو، محمدکلام (راجد)، محمداحسان، مرتضیٰ راعین، محمدشہزادے عرف سردار، صفی الرحمن راعین ایڈوکیٹ، صوفی زاہد حسین، ساجدقیصر، مہدی رضا روشن القادری،محمدارمان، محمدحسنین، سیدمظفررضا(ضلع قبرستان و مزار کمیٹی، دربھنگہ)، علی حسن انصاری، انجمن کاروانِ ملت کے سربراہ ریاض خان قادری، مولانا ابوالحقانی کی پوری ٹیم نے طاقت جھونک دی تھی اور اللہ پاک نے زبردست کامیابی سے نوازا۔ مسٹرنظرعالم کی پوری ٹیم نے دربھنگہ ضلع کے دیہی اور شہری حلقہ کے تمام مسلم خواتین اور مردوں کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے سبھی تنظیموں، لیڈروں، سماجی کارکنوں، مدارس کے ذمہ داروں، فلاحی و ملی تنظیموں، امام و خطیب اور دانشوروں نے اپنی حمایت دی ہے تو یقیناًحکومت کو سیاہ قانون کو واپس لینے کے لئے مجبور ہونا پڑے۔ گا۔ جلسہ کے اختتام پر دربھنگہ ضلع کلکٹر کو مسلم خواتین کا ایک وفد جس میں ڈاکٹرحناآرزو، ریشما تبسم، ڈاکٹر طلعت ناہد، عالمہ ثروت فاطمہ، ندرت جہاں، عارفہ فیروز شامل تھیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here