اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں ساتویں عالمی ثقافتی میلے کا شاندار آغاز

0
1258
All kind of website designing

مدینہ منورہ (نیا سویرا لائیو)آج اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں دس روزہ عالمی ثقافتی میلے کا آغاز ہوا۔جس کا افتتاح مدینہ منورہ کے گورنر شاہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر حاتم بن حسن المرزوقی اور مختلف شعبوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اس میلے کا انعقاد یونیورسٹی میں پڑھنے والے مختلف ممالک کے طلبہ کرتے ہیں۔اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں تقریباً 180 ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ امسال 70 ممالک کے 500 طلبہ نے اس ثقافتی میلے میں حصہ لیا ہے۔ جو اپنے ملک کی تہذیب و ثقافت کی نمائش کرینگے۔ حسب سابق اس موقع پر ہندوستانی طلبہ نے بھی ثقافتی میلے میں شرکت کی ہے۔ جس میں وہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت، سیاحتی مقامات، تاریخی آثار اور قومی چیزیں پیش کرینگے۔ اس موقع پر ہندوستانی طلبہ نے اپنے اسٹال کو لال قلعہ، تاج محل اور دیگر ہندوستانی چیزوں سے مزین کیا ہے۔  نیز ہندوستان سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کرنے کے لئے بینر اور پاورپوائنٹ کا بھی استعمال کیا ہے۔ ہندوستانی اسٹال کی مختصر اور فوری خبریں وتصاویر نشر کرنے کے لئے ایک ٹویٹر ہینڈل بھی بنایا گیا ہے۔@MahrajanInd جہاں اسی موقع پر ایک مختصر ویڈیو بھی ہے جو ٹویٹر پر دیکھی جاسکتی ہے۔
اسٹال کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے ہندوستان کی کچھ دیسی مٹھائیاں، مصالحے، کپڑے، عطر، عود وغیرہ بھی موجود ہے۔ میلے میں شام کا وقت فیملی وبچوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے جہاں بچے ہندوستان کے کچھ دلچسپ روایتی کھیلوں میں حصہ لیکر انعام حاصل کرسکتے ہیں۔
اس ثقافتی میلے میں مختلف ممالک کے سفرا کے علاوہ مقامی لوگ اور طلبہ کی بڑی تعداد مختلف ممالک کی رنگ رنگی دیکھنے کے لیے تشریف لاتی ہے۔اس ثقافتی میلے کے اختتام کے دن اپنے ملک کی تہذیب و ثقافت کو خوبصورتی سے پیش کرنے والے 20 ممالک کے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here