نئی دہلی ؍پریس ریلیز ،جمعےۃ علماء ہند کی طرف سے فرید آباد سیکٹر ۸۶ مجیڑی سیکٹر ۷۰ میں ہر فیملی کو۲عدد کمبل تقسیم کے لئے اور ایک صاحب خیر کی طرف سے ۲۰؍کلو چاول ،۵؍کلو چینی، ۲؍کلو تیل، ۹۳؍خاندان کو تقسیم کیا گیا۔ کمبلوں کا انتظام جمعےۃ علماء غازی آباد کے صدر مولانا ابراہیم قاسمی اور ان کے رفقاء نے کیا۔ گاؤں پسونڈہ کے دعوت و تبلیغ کے ساتھیوں نے بھی روہنگیائی مسلمانوں کے لئے امداد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مولانا غیور احمد قاسمی نے کہا کہ دہلی و اطراف میں روہنگیائی مسلمان اصحاب خیر اور ہمدردان ملت کے شدت سے منتظر ہیں کہ کوئی ان کے بچوں کو تعلیم و تربیت کے لئے آگے آئیں۔ اور اپنے مدارس و اسکولوں میں داخلہ کریں۔ بیمار لوگ علاج کے منتظر ہیں صحت کے میدان میں کام کرنے والے سماجی کارکن حضرات ان روہنگیائی مسلمانوں پر خصوصی توجہ دیں۔ دعوت و تبلیغ کے ساتھی ان حضرات کے ایمان کی فکر کریں اور ان کے کیمپوں میں سہ روزہ و عشرہ کی جماعت روانہ کریں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں