سڑکوں پر ٹریفک جام سے نجات دلا نے کیلئے باڑہ ہندوراؤتھا نہ اور صدر بازار پولیس اسٹیشن کے افسران نے کسی کمر

0
148
All kind of website designing

نئی دہلی،18/اکتوبر(محمدارسلان خان): دیوالی کاتہوار آنے والا ہے اور بازاروں میں زبردست بھیڑدیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر پرانی دہلی میں لوگوں کے ذریعہ غلط طریقے سے روڈ پر دکان اور گاڑی پارک کرنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہیں پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے پرانی دہلی کے صدر بازارتھا نہ اور باڑہ ہندوراؤ تھا نہ پولیس اسٹیشن کے سینئر افسران نے علاقے کا نہ صرف دورہ کیا، بلکہ غلط طریقے سے کھڑی گاڑیوں کا چالان کاٹا اور ریہڑی و پٹری والی دکانوں کو بھی ہٹایا۔ اس دوران صدر بازار ایس ایچ او انیل یادو، باڑہ ہندوراؤ کے انسپیکٹر گرنام سنگھ،اے ٹی او نتن،گنگا پال سمیت ڈپٹی کنوینر این ایس ایس محمد عامر خان، سومیش لیلو ٹھیا،سنجے کٹاریہ،نتن راٹھور،حاجی ممتاز احمد چاؤلہ،فاروق انجینئر،محمد انیس سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے باڑہ ہندوراؤ اور صدر بازار علاقے کادورہ کیااور غیر قانونی طور پر پارکنگ کی حوصلہ افزائی کیخلاف کارروائی کی، بالخصوص مارکیٹوں میں جاکر غیر قانونی دکانوں کو ہٹایا،تاکہ لوگوں کو ٹریفک جام کی دقت سے محفوظ رہیں۔ اس موقع پرایس ایچ اوگرنام سنگھ نے افسوس کیساتھ بتایاکہ عموما دیکھا گیا ہیکہ لوگ گاڑیوں کو روڈ پر ہی ادھر ادھر پارک کردیتے ہیں اور اپنی دکانوں کو بھی غیرقانونی طریقے روڈ پر بڑھا دیتے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو آمدو رفت میں کافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے، ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کیخلاف سختی سے کارروائی کی جائیگی۔ این ایس ایس کے ڈپٹی کنوینر محمدعامرخان نے کہاکہ تہوار کے موسم میں بازاروں میں کافی بھیڑ بڑھ جاتی ہے،خاص کرصدربازارمیں توخریداروں کی زبردست بھیڑ ہوتی ہے،ایسے موقع پر کچھ لوگ جان بوجھ کر یا انجانے میں اپنی گاڑیوں کوروڈپر پارک کردیتے ہیں جس کیوجہ سے لوگوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگ کئی کئی گھنٹوں جام میں پھنسے رہتے ہیں، ان پریشانیوں کو دور کرنا ہم سب کی ذمہ اری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس سلسلے میں خودسوچناچاہئے کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جسکے سبب کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔حاجی ممتازچاؤلہ نے اس قدم کو خوش آئند بتاتے ہوئے کہاکہ پرانی دہلی میں ٹریفک جام کیخلاف علاقائی پولیس افسران نے مقامی لوگوں کیساتھ مہم چھیڑ ی ہے، یہ اشد ضرورت تھی، ساتھ ہی ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ا سی طرح آگے بھی غیر قانونی طور پرسڑکوں پر قبضہ کر نے والوں کیخلاف سختی سے کارروائی کی جائے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here