قربانی ایک واجب عمل،البتہ اس عمل کا کوئی متبادل نہیں ہے، قربانی کرناہرصاحب نصاب پرضروری: الحاج محمد جمال الدین رضوی

0
245
All kind of website designing

نئی دہلی،7/جولائی(محمد ارسلان خان):معروف سماجی خدمتگار الحاج محمد جمال الدین رضوی نے قوم سے پُرزور اپیل کی کہ راستوں اور کھلی جگہوں پر قربانی قطعی نہیں کریں بلکہ اپنے خود کی جگہوں پر قربانی کا اہتمام کریں، قربانی کے جونوروں کے خون نالیوں میں ڈالنے سے اجتناب کریں، بلکہ اسکو دفن کریں۔جمال الدین رضوی نے مزید کہا کہ جانوروں کے جسم کا وہ حصہ جسکوکھایا نہیں جاتا اسکو بھی باہر نہیں پھینکے بلکہ دفن کریں۔انہوں نے کہاکہ جن جانوروں پر قانونی طور پر پابندی لگائی گئی ہے،ان جانوروں کی قربانی قطعی نہیں کریں،البتہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھاجائے تاکہ آپ لوگوں کیوجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہو،بالخصوص قربانی کاویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرنہیں ڈالیں۔الحاج جمال الدین نے یہ بھی کہا کہ رب تعالی کا پسندیدہ عمل قربانی ہے، قربانی کرنا واجب ہے،مسلمان قربانی کا نظم کریں ساتھ ہی صفائی کاخاص خیال کرتے ہوئے قربانی کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کیساتھ تعاون کرتے ہوئے جانوروں کی منتقلی پررکاوٹیں پیدانہیں کریں۔اُنکا کہناتھاکہ قربانی ایک واجب عمل ہے، اس عمل کا کوئی متبادل نہیں ہے، قربانی کرناہرصاحب نصاب پرضروری ہے،لہذا قربانی کو خاموشی کیساتھ ادا کریں، اکثر نوجوان قربانی کے جانور کے ذبح کرنے کی فوٹوز واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ پر ڈالتے ہیں جو غیر اخلاقی عمل ہے،البتہ قربانی کی نمائش نہ کریں،لہذاہر وہ کام جسمیں نمائش کاعنصرہوتاہے اللہ رب العزت کو سخت ناپسند ہے،اسلئے اپنی زندگی کا ہر کام اور ہر عمل شرعی طور پر کریں تاکہ رب تعالی کی رضامندی حاصل ہواور ہمیں دنیا و آخرت میں کامیا بی وکامرانی نصیب ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو فضیلت بخشی ہے، یہ مہینہ حج کاہے اوراللہ تعالیٰ نے اسے حرمت کے ماہ میں بھی شامل کیا ہے، جسمیں جنگ و جدال اور جھگڑے وغیرہ کی ممانعت ہے،یہی نہیں ذی الحجہ کا مہینہ بالخصوص اسکے ابتدائی 10 ایام کو خاص فضیلت حاصل ہے، اس ماہ میں مسلمان عید الاضحی،حج قربانی سمیت دیگر عبادات کرتے ہیں نیز اس عشرے میں ایک روزے کا ثواب ایک برس کے روزے کے برابر ہے اورایک رات عبادات کرنے پر شب قدر جیسا ثواب بھی ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ابتدائی 10 ایام کے روزے رکھیں اورنہیں توکم از کم یوم عرفہ کا روزہ رکھیں۔ جمال الدین نے مزیدکہا کہ اسی مہینے میں حج جیسامقدس فریضہ بھی اداکیاجاتاہے،جسے اللہ تعالی نے صاحب استطاعت بنایا ہے وہ ضرور حج اداکرے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here