بہار مدرسہ ماڈل پورے ہندوستان میں نافذ کر نے کی ضرورت:حاجی امین الدین نظامی

0
572
All kind of website designing

نئی دہلی،14/مارچ(محمد ارسلان خان):حاجی امین الدین نظامی نے آج اپنے صحافتی بیان میں مختلف سروے کے حوالے سے کہاکہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت جو علم وتدریس کے فرائض انجام دئے جارہے ہیں وہ نہ صرف قابل ستائش ہیں،بلکہ پورے ملک کی ریاستوں کیلئے ایک نمونہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہار مدرسہ بورڈ ایجوکیشن کے بینر تلے روایتی کورسز کے ساتھ ساتھ ایک جدید اور مین اسٹریم نصاب کوشامل کیا گیا ہے،تاکہ طلبا کو دینی و دنیوی تعلیم کے ساتھ موجودہ وقت کے ساتھ چل سکیں،جوآج معاشرہ اور وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔امین الدین نظامی نے مزید کہاکہ مدرسہ کے نظام کو جدید بنا نے کی کوششیں لگاتار کی جارہی ہیں کیو نکہ جدید تعلیم ان مسلم بچوں کو ترقی پسند، سماجی وسیاسی وزن سے آراستہ کرے گی،ساتھ ہی انہیں روزگار تلاش کر نے اور ہندوستان کے مرکزی دھارے میں شامل ہو نے میں مددفراہم کرے گی، نیز حکومت کی بھی کوشش ہے کہ بہتر تعلیمی نظام ہو اور لاکھوں بچوں کا مستقبل خوشحال وروشن ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج بہار میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی، ہندی،حساب اورسائنس کی اعلی تعلیم دی جارہی ہے،جس سے مسلم بچوں کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے اورامید ہے کہ اُنکی راہیں بھی آسان ہوتی جائیں گی نیزمسلم بچوں کو ترقی کی رفتار سے جوڑکرانہیں خودمختاربنایاجارہاہے،ساتھ ہی بچوں کو اعلی تعلیم کے بعدہندوستانی ترقی سے جوڑنا بیحد ضروری ہے،ساتھ ہی کوشش ہو نی چاہئے کہ وہ مدرسوں کے ساتھ ساتھ سائنسی معلومات کے ساتھ موجودہ دورمیں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہوں جو وقت کی ضرورت ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here