دیوبند: 3 اکتوبر (ہ س)۔ بابائے قوم مہاتماگاندھی کی جینتی کے موقع پر سہارنپور کے مشہور گاندھی پار ک میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا،جس میںتمام مذاہب کے رہنماو¿ں نے شرکت کرکے آپسی بھائی چارہ کو مضبوط کرنے اور امن وشانتی کا پیغام دیتے ہوئے گاندھی جی کی تعلیمات کو آگے تک پہنچانے کی اپپل کی ۔ اس موقع پر اپنے اپنے خطاب میں تمام رہنماو¿ ں نے انسانیت کو قائم رکھنے اور آپسی میل ملاپ کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی آہنسا اور عدم تشدد کی پالیسی کے تحت گزاری ہے۔ اس موقع پر سناتن دھرم کے دھرم گرو پنڈت آر کے شکلا،جامع مسجد کلاں کے منیجر مولانا فرید مظاہری، سکھ کے مذہبی گروہ ویر سنگھ اور عیسائیوںکے مذہبی پیشوا فادر ڈینل مسیح نے اپنے اپنے خطاب کے دوران گاندھی جی کے عدم تشددکے پیغام کو عام کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہاکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ گاندھی جی اس پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طورپر پیش کیاجائے ،ملک کے حالات کے پیش نظر عدم تشدد کا نظریہ نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب امن و شانتی اور بھائی چارہ کا پیغام دیتے ہیں ،ہم چاہے جس مذہب پر عمل کریں لیکن انسانیت کا تحفظ اور امن و سلامتی ہماری زندگی کا مشن ہونا چاہئے ۔ صدارت راج گوپال وشو کرمانے کی جبکہ نظامت ایم گاندھی اور امیر احمد ایڈوکیٹ نے کیا ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی سریندر کپل،محترمہ اونیت کور، ہریش پنوار،محمد عارف،حامد سلیم،اقبال احمد منصوری، وینا بجاج،ماجدخان وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں تمام مذاہب کے لوگوںنے شرکت کی ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں