بی ایس ایف نے اپنے جوان محمد انیس کے جلے ہوئے مکان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا،انسانیت ابھی زندہ ہے!
نئی دہلی،ایجنسی: گزشتہ سال شمال مشرقی دہلی ضلع میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد اور تشدد سے نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں کی جان لے لی ہے بلکہ بہت سارے لوگوں کے خوابوں کا گھر بھی چھین لیا ہے۔ مشتعل ہجوم نے شمال مشرقی دہلی کے علاقے کھجوری خاص میں رہنے والے بی ایس ایف کے جوان محمد انیس کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔ انیس کے والد اب بھی اس دن کو یاد کرکے کانپ اٹھتے ہیں۔بی ایس ایف نے اپنے جوان کے خاندان پر آئی مشکل گھڑی میں بی ایس ایف خاندان نے بھی آگے بڑھ کر مدد کی اور ا ن کے گھر کو دوبارہ بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جس وقت یہ فساد ہوئے تھے اس وقت انیس کو گھر میں ہوئی آتشزدگی اور لوٹ پاٹ کی جاناری موبائل فون کے ذریعہ ملی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور اہل خانہ سے ہمت رکھنے کے لئے کہا تھا۔اخبارات کے ذریعہ معلومات حاصل ہونے پر بی ایس ایف اپنے جوان کی پریشانی کی اس گھڑی میں مدد کے لئے سامنے آیا۔بی ایس ایف کا اعلی افسر کھجوری میں انیس کے گھر پہنچا اور فوری مدد فراہم کرنے کا کام کیا۔ اہل خانہ کے مطابق ، بی ایس ایف نے اس کے گھر پر تقریبا ًدس دن کام کیا۔ اس کا مکان جو آتش زدگی کا شکار تھا ، دوبارہ تعمیر کیا گیا اور ہونے والے نقصان کو بھی درست کردیا گیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ انیس ابھی تک گھر نہیں لوٹا تھا ، لیکن بی ایس ایف اہلکاروں نے انہیں ایسا محسوس نہیں ہونے دیا کہ ان کا بیٹا گھر پر موجود نہیں ہے۔ انیس کے والد نے بتایا کہ اس نے اس ماحول کے خراب ہونے کے خدشے کے سبب تین دن قبل کنبہ کے افراد کو گاؤں بھیج دیا تھا۔ایسے میں جس دن فساد ہوا تھاوہ اور ان کے ایک بھائی ہی گھر پر موجود تھے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں