ماہرین کی تنقیدوں کا اثر’’گئو وگیان‘‘ کا امتحان ملتوی

0
27
The Rashtriya Kamdhenu Aayog, a government body under the Department of Animal Husbandry and Dairying, has postponed
The Rashtriya Kamdhenu Aayog, a government body under the Department of Animal Husbandry and Dairying, has postponed...
نئی دہلی : محکمہ مویشی پالن اور ڈیرینگ کے ماتحت ایک سرکاری ادارے راشٹریہ کامدھینو آیوگ نے ​​’’گئو وگیان‘‘ سے متعلق آن لائن امتحان ملتوی کردیا ہے۔ گذشتہ ہفتے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے طلبا کو یہ امتحان دینے کی ترغیب دیں۔سرکاری ادارے کی ویب سائٹ پر دیے گئے ایک نوٹس کے مطابق ’’براہ کرم نوٹ کریں کہ کامدھینو گئو وگیان پرچار پرسار امتحان/مقابلہ جو 25 فروری 2021 کو ہونا تھا، ملتوی کردیا گیا ہے۔‘‘
تاہم ادارے نے کسی اگلی تاریخ کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی التوا کی کوئی وجہ واضح کی ہے۔اتوار کے روز آیوگ کے چیئرمین ولبھ بھائی کتھیریا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا تھا کہ امتحان ’’انتظامی وجوہات‘‘ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام اور طلبا کی خاطر خواہ دلچسپی کی وجہ سے اگلے تین سے چار دن کے اندر نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق راشٹریہ کامدھینو آیوگ کے سرکاری بیان کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان نے امتحان میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کی ہیں۔ مبینہ طور پر اس میں نیپال، پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، برطانیہ اور امریکہ کے درخواست دہندگان بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس امتحان کو اس کے ’’غیر سائنسی‘‘ ہونے کے سبب ملک گیر تنقید کا سامنا ہے۔ راشٹریہ کامدھینو آیوگ نے ​​5 جنوری کو امتحان کے انعقاد کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اس امتحان کا مقصد ’’گائے کے بارے میں تمام ہندوستانیوں میں تجسس پیدا کرنا اور انھیں گائے کی غیر متوقع صلاحیت اور کاروباری مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔‘‘
ادارے نے امتحان دینے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 54 صفحات پر مشتمل مواد بھی اپ لوڈ کیا تھا۔ اس میں اس نے گائے کے گوبر کی کئی خصوصیات کا ذکر کیا تھا، تاہم وہ دستاویز اب ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے۔دریں اثنا جادھوپور یونیورسٹی میں بھی فیکلٹی نے اس امتحان کو منعقد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جادھوپور یونیورسٹی کے تاریخ کے پروفیسر سمانتک داس نے آنند بازار پتریکا کو بتایا کہ ادارے میں یہ امتحان نہیں منعقد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا ’’یونیورسٹی اتھارٹی اور اساتذہ کا موقف ہے کہ یونیورسٹی نے ابتدا ہی سے تعلیم کی ایک سائنسی اور سیکولر شکل کو برقرار رکھا ہے۔‘‘ اور اس امتحان کا انعقاد ادارے کے اصولوں سے انحراف ہوگا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here