دہلی کے نہرو سٹیڈیم میں دستکاروں اور فنکاروں کے ہاتھوں بنی اشیا فطرت کے تماش بینوں کا دل موہ رہی ہیں
نئی دہلی ،ایجنسی : ملک بھر کے دستکاروں، شلپ کاروں اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات کی 26 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح آج نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ نے کیا۔’ہنر ہاٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی، مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ وزارتِ اقلیتی امور کے سکریٹری شری پی ۔ کے ۔د اس ، دیگر اعلی عہدیداران اور معززین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقع پر راجناتھ سنگھ جی نے کہا کہ ملک کے ہر صوبے اور خطّے میں بسنے والے افراد میں فنون کی حیرت انگیز صلاحیت ہے۔’ہنر ہاٹ‘ میں آئے ہوئے دستکار ، شلپ کار نہ صرف فنون کے استاد ہیں، بلکہ قسمت کے بھی استاد ہیں۔ راجناتھ سنگھ جی نے کہا کہ” ہنر ہاٹ”ملک کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مرکز کی مودی سرکار نے روائتی دست کاروں ، شلپ کاروں کو حوصلہ بخشا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ جی نے کہا کہ” ہنر ہاٹ “ملک کی مضبوط ثقافتی خوشحالی کا پیغام دیتا ہے ۔ ملک کی ہنر کی وراثت کی برانڈنگ کررہا ہے ۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ، ’’ خود کفیل بھارت ‘‘ کی سمت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے کو رونا کے دوران وباء کو موقع میں بدل دیا ہے اور دست کاروں اور شلپ کاروں نے اپنی دیسی مصنوعات کی پیدا وار کو جاری رکھا جسے ’’ ہنر ہاٹ‘‘ موقع۔مارکیٹ مہیّا کرارہا ہے ۔
وزارت برائے اقلیتی امور کے ذریعہ دیسی دست کاروں اور شلپ کاروں کے 26 ویں “ہنر ہاٹ” کا انعقاد ” ووکل فار لوکل” تھیم کے ساتھ 20 فروری سے 01 مارچ 2021 ء تک کیا جارہا ہے۔جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اس “ہنر ہاٹ” میں آندھرا پردیش ، آسام ، بہار ، چندی گڑھ ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، گوا ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، لداخ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، اوڈیشہ ، پڈوچیری ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، مغربی بنگال سمیت ملک کے 31 سے زائد ریاستوں / مرکزی علاقوں کے 600 سے زائد دست کار ، شلپ کار اور کاریگر اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ۔’ ہنڑ ہاٹ‘ میں ایپلیک ورک ، ڈرائی فلاورز ، بینت – بانس ، براس ، جوٹ کی مصنوعات ، لکڑی کے مٹی سے بنے دیسی کھلونے ، اجرخ بلاک پرنٹ ، بلیو آرٹ پاٹری ، پشمینہ شال ، کھاد ی کی اشیاء ، بنارسی سلک ، لکڑی کا فرنیچر ، چکنکاری ایمبرائڈری ، چندیری سلک ، رامپوری ٹوپی ، رامپوری چاقو ، لاکھ کی چوڑیاں ، راجستھانی زیورات ، پھلکاری ، آئل پینٹنگ ، چمڑے کی مصنوعات ، کھورجا کے برتن وغیرہ بہترین دیسی مصنوعات دستیاب ہیں۔
“ہنر ہاٹ” کے “باورچی خانے” میں ، ملک کے سبھی خطوں اور علاقوں کے روائتی پکوانوں کا یہاں آنے والے لوگ لطف اٹھا رہے ہیں ساتھ ہی ملک کے مشہور فنکاروں کے مختلف ثقافتی ، گیت اور سنگیت کے شاندار پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اس موقع پر کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امور کے ذریعہ ، ملک بھر کے دست کاروں ، شلپ کاروں کی دیسی مصنوعات کو عوام تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک “بہترین پلیٹ فارم” ، “ہنر ہاٹ” کے ذریعہ ابتک 5 لاکھ سے زیادہ دست کاروں، شلپ کاروں اور فنکار وں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے جوڑا گیا ہے ۔ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سا تھ ، 75 “ہنر ہاٹ” کے ذریعہ 7 لاکھ 50 ہزار دستکاروں، شلپ کاروں اور کاری گروں کو روزگار کے مواقع سے جوڑا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ای۔ پلیٹ فارم hunarhaat.org // : http کے ساتھ ساتھ جی ای ایم(GeM) پورٹل پر بھی ملک اور بیرونِ ممالک کے لوگوں کے لئے بھی دستیاب ہے جہاں لوگ براہ راست دست کاروں، شلپ کاروں اور کاریگروں ، کے بہترین دیسی سامان کو دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں