چین کی سرحد پر اروناچل میں گشت کے 18ٹریک کی تعمیر کو مرکز کی منظوری

0
669
18 Patrolling Track at Indo-Sino border
18 Patrolling Track at Indo-Sino border
All kind of website designing

ہندوستانی فوج اورآئی ٹی بی پی چین سے متصل دشوار گزارعلاقوں میں انفراسٹرکچر تیار کرے گی کی سرحد پر چوکسی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

نئی دہلی ،ایجنسی : مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش میں بھارت۔ چین سرحد پر گشت بڑھانے کے لئے 18 سرحدی گشت ٹریک کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے ہندوستانی فوج اور ہند تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کو چین سے متصل دشگوار گزار علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ آئی ٹی بی پی کی اس وقت ہندوستان اور چین کی سرحد کے ساتھ 180 سرحدی چوکیاں ہیں۔
بھارت۔ چین سرحد پر گشت کو بڑھانے کے پیش نظر 1162 کروڑ روپے کی لاگت سے اہم انفراسٹرکچر تیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس تجویز کے مطابق چینسرحد کے 600 کلومیٹر
کے علاقے میں 18 بارڈر گشت ٹریک بنائے جائیں گے۔ ہندوستان اور چین کے مابین 3488 کلومیٹر لائن آف کنٹرول ہے جس میں اروناچل پردیش میں 1126 کلومیٹر ہے ۔ باقی 2362 کلومیٹر سرحد سکم ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور لداخ میں ہے۔ اروناچل پردیش کی سرحد کے ساتھ گشت کے 18 ٹریک کی تعمیر سے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ٹریک کی تعمیر سے آئی ٹی بی پی کی سرحد پر چوکسی برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا استعمال فوج مرکزی سڑکوں کے متبادل کے طور پربھی کرسکتی ہے۔
اروناچل پردیش کی سرحد کے ساتھ متصل 18 گشت ٹریک تعمیر کرنے کے لئے وزارت داخلہ کی تجویز گذشتہ ایک سال سے زیر التوا ہے۔ سیکورٹی اور ماحولیاتی منظوری کی وجہ سے کئی منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے لیکن لداخ میں چین کے ساتھ تعطل کی وجہ سے زیادہ تر منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بھارت چین سرحد کے ساتھ چین کی سرگرمی بڑھنے کے بعد ، بھارت نے بھی سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانا شروع کردیا ہے۔ آئی ٹی بی پی چین سے متصل بیدانگ میں ہیلی پیڈ بنانے جا رہی ہے۔ ہیلی پیڈ کی تعمیر کے بعد ، جوانوں کورسدسمیت دیگر ضروری چیزوں کی آسانی سے فراہمی ہو سکے گی۔سمندر کی سطح سے 15000 فٹ بلندی پرداوے میں بھارت – چین سرحد پر آخری چوکی ہے۔ اس سے قبل بیدانگ نامی جگہ پر ہیلی پیڈ کی تعمیر کی جائے گی۔وہا ں ہیلی پیڈ کی تعمیر ہونے سے آئی ٹی بی پی سمیت تمام ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کوراحت ملے گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here