دارالعلوم دیوبند کے بعد مظاہرعلوم سہارنپور میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز

0
1587
Academic activities will start soon in Mazahir Uloom Saharanpur
All kind of website designing

تازہ ہدایات کے بعد ادارہ کی جانب سے چہارم تک کے طلبہ کو ادارہ میں حاضر ہونے کی ہدایت :مولانا محمد عاقل

دیوبند (ایجنسی)، عالمی وباء کورونا مہاماری کے سبب گزشتہ تقریباً ایک سال متاثر تعلیمی نظام کو پٹری پر لانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران بھی کوشاں ہیں، اسی کے تحت دارلعلوم دیوبند ک بعد اب ممتاز دینی درسگاہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور نے بھی اعلا ن جاری کرکے عربی اول تا چہارم تک کے طلبہ کو 24؍ فروری تک مدرسہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے، ساتھ طلبہ کو تمام ضروری اور احتیاطی اقدامات کرنے اور والدین کی تحریر ی اجازت ساتھ لانے کی نصیحت دی ہے۔ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عاقل کی جانب سے جاری اعلان میں کہاگیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے متعلق آئی تازہ ہدایات کے بعد ادارہ کے اساتذہ نے مشورہ کرکے ایک مرتبہ پھر تعلیمی نظام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اعلان کے مطابق یوپی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام شروع کرنے کے متعلق آئی تازہ ہدایات کے بعد ادارہ کی جانب سے چہارم تک کے طلبہ کو ادارہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اول عربی تا عربی چہارم تک کے طلبہ حسب سہولت 24؍ فروری تک مدرسہ پہنچ جائیں،یہ تعلیمی نظام 20 ؍ شعبان تک چلے گا اس کے بعد تمام طلبۂ قدیم حسب معمول مدرسہ سے واپس جائینگے۔ کہاگیاہے کہ تمام طلبہ اپنا آدھار کارڈ اور اپنے والدین و سرپرستوں سے تحریری اجازت نامہ ضرور لیکر آئیں،مدرسہ آنے والے تمام طلبہ کے لئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کی پابندی لازمی ہوگی،طلبہ دورن سفر بھی حکومتی ہدایات کی پابندی کریں،عربی پنجم تا دورہ حدیث تک کے طلبہ ماہ شوال میں بھی مدرسہ آنے سے قبل مدرسہ انتظامیہ سے پوری صورت حال معمول کرلیں۔ اس سلسلہ میں جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے سکریٹری مولاناسید شاہد الحسنی نے بتایاکہ حکومت کی تازہ ہدایت کے بعد ادارہ میں دوبارہ تعلیمی نظام شروع کیاجارہاہے، ادارہ طلبہ کی صحت کے تئیں نہایت حساس اور سنجیدہ ہے اس لئے ادارہ میں تمام احتیاطی اقدام کئے جارہے ہیں ،طلبہ کو والدین کی تحریری اجازت لانے اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق فیس ماسک،سوشل ڈسٹینسنگ اور سیناٹائزر وغیرہ کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here