اپرنٹس ایڈجسٹمنٹ کے مطالبے کولے کر ریلوے ملازمین کا ملک گیرمظاہرہ

0
595
اپرنٹس ایڈجسٹمنٹ کے مطالبے کولے کر ریلوے ملازمین کا ملک گیرمظاہرہ
All kind of website designing
نئی دہلی ، ( ایجنسی) ۔ آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی زیر قیادت ریلوے ملازمین نے ریلوے میں تربیت حاصل کرنے والے اپرنٹس کو ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم) اور فیکٹری مینیجر دفاتر پر احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان ٹرینیوں کو ریلوے میں بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
نئی دہلی میں ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم) آفس کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ، آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کے اداروں سے تربیت حاصل کرچکے ریلوے اپرنٹسطویل عرصے سے اپنے ریلوے میں ایڈجسٹمنٹ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ اپنی ضد کی وجہ سے ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔
یہاں ڈویژنل ریلوے منیجر کے دفتر میں منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ، این آر ایم یو کے مرکزی صدر اور اے آئی آر ایف کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری ایس کے تیاگی ، این آر ایم یو دہلی ڈویژن کے ڈویژنل وزیر انوپ شرما ، ڈویژنل صدر دہلی راجندر بھارواج سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ریلوے میں ان ٹرینیوں کا فوری ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جانا چاہئے۔
انڈین ریلوے کے دوسرے شعبوں میں ہونے والے مظاہروں اور میٹنگوں کو اے آئی آر ایف کی متعلقہ یونینوں کے جنر ل سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔
شیو گوپال نے کہا کہ ہر سال ملک بھر میں ریلوے کے بہت سارے ادارہ جات جیسے مینٹیننس ڈپو ، ڈیزل ، ای ایم یو شیڈ ، فیکٹریوں اور پروڈکشن یونٹس سے اپرنٹس ایکٹ 1961 کے تحت تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ایسے امیدواروں کو ریلوے میں تربیت دینے کے بعد وقتا فوقتا ایڈجسٹمنت ہوتارہا ہے گذشتہ کچھ عرصے سے ریلوے انتظامیہ کی ضدکی وجہ سے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے یہ ہنر مند ٹرینی ریلوے میں ایڈجسٹ نہیں ہورہے ہیں۔اس کی وجہ سے ا ن میں مایوسی ہے۔
مشرا نے کہا کہ اگر انتظامیہ ان ہنر مند ٹرینیوں کو فوری طور پر ریلوے میں ایڈجسٹمنٹ کے لئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہے تو پھر ملک بھر میں ایک بہت بڑی تحریک چلائی جائے گی ، جس کی تمام ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر ہوگی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here