بھارت بکس کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت وافادیت پر نیشنل ویبنار کل

0
248
اشتہار ویبنار
اشتہار ویبنار

نئی دہلی، پریس ریلیز:دنیا کی اور آخرت کی تمام کامیابیوں کا انحصار تعلیم پر ہے۔مگر اس شر ط کے ساتھ کہ وہ علم علم نافع ہونا چاہئے۔ اسی تعلیم سے سماج ترقی مشروط ہے اور معاشرہ کو عزت و احترام بھی اسی کے صلے میں ملتا ہے۔مگر ہمارا المیہ یہ ہے آج ستر برس سے حاشیہ پر ڈالے جانے اور مستقل ایموشنل بلیک میل

حکیم نازش احتشام اعظمی

 ہونے اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ استحصال کا شکار بنائے جانے کے باوجود ہم نے لمحہ بھر کیلئے بھی ٹھہر کی یہ سوچنے اور غورو فکر کرنے کی زحمت نہیں کی کہ آخر کو ہماری ذلت و رسوائی کی بنیادی وجہ کیا ہے۔مسلم اقلیتوں کے اسی اہم اور سلگتے ہوئے موضوع پر 11 جولائی 2020 بروز ہفتہ بھارت بکس سینٹر (نزد اعظم گڑھ پبلک اسکول کوٹلہ) کے زیر اہتمام تعلیم کی اہمیت وافادیت پر 11 جولائی کو نیشنل ویبنار ہونے جارہا ہے، جس میں ماہرین تعلیم مختلف موضوع سے متعلق اہم گوشوں اور پیچیدگیوں پر اظہار خیال کریں گے۔
یہ پروگرام بطور خاص ملت اسلامیہ ہند کی فلاح بہبود اور اس کی تعلیم و ترقی کے سرگرم شخصیت ،جنہیں فرد کی بجائے یکتائے وقت اور انجمن کہنا زیادہ مناسب ہے، نازش اعظمی شب وروز ویبینار کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔مذکورہ ویبنار پر بریف دیتے ہوئے کنوینر حکیم نازش احتشام اعظمی نے ملت کی زبوں حالی اور علمی پسماندگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملت سبھی دردمند نمائندوں اور سماجی خدمت گاروں کی ذمے داری ہے کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور مسلمانوں کو ایجوکیشنل بیک ورڈنیس سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ اور رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔

اس وقت مسلمانوں کی اقتصادی اور سماجی پسماندگی کا کلیدی سبب تعلیم سے ان کی دوری ہی، جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جس میں ان کی مالی کمزوری اور غربت و افلاس بھی کارفرما ہوسکتی ہے۔ان سب کے باوصف اگر گہرائی میں جاکر دیکھیں تو خود بخود معلوم ہوجائے گا کہ ہماری ساری پستی اور پسماندگی کی اہم وجہ تعلیم سے دوری ہے،حالاں کہ تعلیم کی اہمیت وافادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے ،لیکن ہمارے ملی قائدین اور بیشتر سماجی خدمت گاروں کی نظراس طرف برائے نام ہی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم نے دنیا کو ایک دوسرے سے نہ صرف قریب کیا، بلکہ زندگی کو بہت آسان بھی ببا دیا۔ تعلیم کی اہمیت وافادیت کے تعلق سے ہمیشہ ہی گفتگو ہوتی رہی اور تا حیات ہوتی رہے گی۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے، جو انسان کو سنجیدگی سے غور وفکر کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس موضوع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھارت بکس نے ایک نیشنل ویبنار کا اہتمام کیا ہے، جس میں ملک کی متعدد دانشورشخصیات اور ماہرین تعلیم اظہار خیال کریںگے۔ویبینار کے خصوصی مقررین میں انجینئر طارق اعظم، ڈاکٹر محمد خالد، کلیم الحفیظ اور ڈاکٹر محمد آفتاب جیسی علمی شخصیات کے    علاوہ ملک کی مختلف دانش گاہوں کے لگ بھگ آدھا درجن اسکالرس کا خطاب ہوگا۔ وینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر خورشید احمد انصاری انجام دین گے ۔
رجسٹریشن کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنی شراکت و حمایت سے ویبنار کو کامیاب بنائیں ، یہ سب کی اخلاقی اور مذہبی ذمے داری بھی ہے۔

http://bharatbooks.in/posts/3132382032736537736?hl=en-GB

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here