دیوبند کو احتجاج سے دور رکھنے کیلئے انتظامیہ کی میٹنگوں کا دور جاری،پولس کررہی ہے گشت

0
1305
All kind of website designing

دیوبند : نیاسویرا لائیو: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کی بربریت کے خلاف دیوبند میں بھی شدید غصہ پایاجارہاہے ،حالانکہ یہاں اعلیٰ افسران کیمپ کئے ہوئے ہیں، دیوبند کو اس احتجاج سے دور رکھنے کے لئے مسلسل دو دن سے میٹنگوں اور پولیس گشت کا دور چل رہاہے،امن برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں وہیںدارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ کی طرف سے کافی مستعدی کا مظاہر ہ کیاجارہاہے ۔ دوسرے دن بھی ضلع میں انٹرنیٹ سہولیات مکمل طورپر بند رہی، منگل کے روز بھی اعلیٰ افسران نے دیوبند میں مدارس کے منتظمین کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے تمام مدارس میں 15 دن کی تعطیل کی اپیل کی، حالانکہ دارالعلوم دیوبند نے اس شوریٰ کے فیصلہ پر چھوڑ دیا وہیں ذرائع کے مطابق طلبہ بھی دارالعلوم دیوبند میں تعطیل کے حق میں نہیں ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور لکھنو¿ میں ندة العلماءکے طلبہ کے ساتھ پولیس جھڑپوں کے بعد ملک بھر کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباءمیں میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے ،جس کا اثر دیوبند میں بھی دیکھا جارہاہے حالانکہ یہاں پور ی طریقہ سے امن وامان ہے، شہریت ترمیمی قانون اور جامعہ ملیہ کے طلبہ کی حمایت میں طلباءکے مظاہرے ملک کے کئی حصوں میں جاری ہیں۔ ایسی صورتحال میں سہارنپور ضلع انتظامیہ کوئی خطرہ مول لینے کے موڈ میں نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے دن دیوبند میں اعلیٰ افسران ڈیرہ ڈالے رہے اور پولیس و فورسس کے گشت میں تیز ی آگئی ہے۔ جہاں انتظامیہ نے ضلع میں گذشتہ دو دن سے انٹرنیٹ

دیوبند میں گشت کتی ہوئے پولیس اور اس کے افسران

خدمات بند کررکھی ہیں وہیں بدھ کے روز سے اسکولوں اور کالجوں کو بھی چار دن کی تعطیل کر دی گئی ہے۔ دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدرسوں کی وجہ سے اہم سمجھے جانے والے دیوبند پر اعلیٰ انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔ دارالعلوم کے علاقے چپہ چپہ پر پولیس فورس تعینات ہے۔ آر آر ایف کے دستہ کو بھی دیوبند بلایا گیا ہے۔ منگل کے روز کمشنرز سنجے کمار ، ڈی آئی جی اوپیندر اگروال ، ڈی ایم آلوک پانڈے اور ایس ایس پی دنیش کمار پی نے دیوبند کے دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم زکریا دیوبند سمیت دیگر مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کرکے قیام امن میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے،جس پر مدارس کے ذمہ داران کاکہناتھا دینی مدارس نے ہمیشہ امن وشانتی قائم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ میٹنگ میں افسران نے مدارس کے منتظمین سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ مدرسوں میں 15 دن کے لئے تعطیل کا اعلان کردیں۔ میٹنگ کے دوران تمام ذمہ داران مدارس سے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔میٹنگ میں دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدارس کے ذمہ داران کے علاوہ مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے شرکت کی۔ ڈی ایم آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ مدارس کے ذمہ داران نے انتظامیہ کا مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسی دوران دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ انتظامی افسران نے مدارس کے ذمہ دارسے ملاقات کرکے مدارس میں پندرہ یوم کی تعطیل کرنے کی اپیل کی ہے، جس پر میٹنگ کے بعد غور کیا جائیگا۔ادھر شہریت ترمیمی ایکٹ کو لیکر پانچ روز قبل طلبہ اور شہر کے لوگوں کے ذریعہ شاہراہ پر ہونے والے مظاہرے کے بعد سے دارالعلوم اپنے طلباءپر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ جامعہ اور اے ایم یو و ندوة العلماءلکھنو¿ طلباءکی حمایت میں پیر کی شام دارالعلوم دیوبند کے احاطہ میں طلبہ کے ذریعہ نعرے بازی کرنے کے بعد دارالعلوم دیوبندکے صدر دروزہ سمیت دوسرے گیٹ پر کافی سختی کردی گئی ہے، مین گیٹ بند کرکے چھوٹی کھڑکی کھولی ہوئی ہے، دارالعلوم دیوبند کے اندربغیر آئی کارڈ کے کسی کو بھی داخل نہیں ہونے دیاجارہاہے۔وہیں دارالعلوم دیوبند میں ظہر کی نماز کے بعد لائبریر ی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا، جس میں مہتمم دارالعلوم دیوبند ،جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی اور دیگر اساتذہ نے طلبہ کوموجو دہ حالات کے مدنظر ضروری نصیحتیں دی اور طلبہ کو سمجھایا،ذرائع کے مطابق طلبہ نے انتظامیہ کو تحریر دے کر چھٹی نہ کرنے کو کہا ہے ،وہیں ذرائع نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند نے آئندہ چار روز میں شوریٰ کاہنگامی اجلاس بھی بلالیاہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here