دواخانہ طبیہ کالج کے ٹیبل کیلنڈر ڈیزائن مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان

0
1582
Dr Hameeda Tariq and AMU Registrar Mr Abdul Hamid looking at the calendar designs at Dawakhana Tibbiya College
All kind of website designing

تحقیقی مقالوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

علی گڑھ، 6دسمبر: دواخانہ طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیر اہتمام ڈیزائن آف ٹیبل کیلنڈر 2020ءکے مقابلہ میں بی یو ایم ایس (سالِ آخر) کے طالب علم محمد مشفق کو اوّل اور بی یو ایم ایس (فائنل بیچ 2015) کی طالبہ رمشا انور کو دوئم انعام سے نوازا گیا۔ مقابلہ کے ججوں میں شامل نامور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق اور رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے مقابلہ میں بنائے گئے سبھی ڈیزائنوں کے معائنہ کے بعد فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ دواخانہ طبیہ کالج کی ممبر انچارج پروفیسر سلمیٰ احمد نے بتایا کہ اس مقابلہ میں اے ایم یو کے سبھی طلبہ سے ڈیزائن مانگے گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اوّل انعام پانے والے محمد مشفق کو دس ہزار روپئے اور دوئم انعام پانے والی طالبہ رمشا انور کو سات ہزار روپئے کی رقم دی جائے گی۔ انھیں سرٹیفیکٹ بھی پیش کیاجائے گا۔ دواخانہ طبیہ کالج کے کارگزار جنرل منیجر مسٹر توفیق احمد نے اظہار تشکر کیا۔
دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس، اترپردیش چیپٹر کی چالیسویں سالانہ کانفرنس کے دوران ایم ڈی کی طالبات ڈاکٹر جیوتسنا سنگھ اور ڈاکٹر عائشہ اسرار الحق کو ان کے تحقیقی مقالوں کے لئے بالترتیب ڈاکٹر جے آر سریواستو ا ایوارڈ اور ڈاکٹر آر ایس دیال ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر صبا سمرین اور ڈاکٹر مُگدھا سریواستوا کے تحقیقی مقالات کو ایوارڈ پیپر کیٹگری میں منتخب کیا گیا تھا جب کہ ڈاکٹر طارق انور اور ڈاکٹر چرنجیت گوپ نے فری پیپر کیٹگری میں اپنے مقالات پیش کئے۔ شعبہ¿ امراض اطفال کے صدر پروفیسر کامران افضال نے کامیاب شرکاءکو مبارکباد پیش کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here