بابری مسجد تنازعہ: سہارنپور میں ایک ہزار افراد کی نشاندہی، جاری کیا گیا لال کارڈ

0
1435
All kind of website designing

دیوبند ، 6 نومبر: سہارنپورضلع میں ایک ہزار سے زائد خرافاتی ہنگامہ کراسکتے ہیں، پولیس نے ایسے افراد کی نشاندہی کرکے سبھی کو لال کارڈ جاری کردیا ہے اور ساتھ ہی بھاری مچلکوں سے بھی پابند کیا گیا ہے۔ یہی نہیں خفیہ محکمہ ایسے افراد کی ہر مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پولیس بھی ایسے افراد کی برابر مونیٹرنگ کررہی ہے جلد ہی ایودھیا معاملے کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے، فیصلہ کس کے حق میں ہوگا یہ تو ابھی بتانا ممکن نہیں ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ پوری طرح سے تیاری کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ کسی بھی حالت میں ضلع میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے برابر تیاریاں کی جارہی ہیں، ایسے میں پولیس نے پورے ضلع میں ایک ہزار سے زائد ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جو ہنگامہ آرائی کراسکتے ہیں، ان میں کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی شامل ہیں ، پولیس نے سبھی کو ریڈکارڈجاری کرکے نوٹس بھی تعمیر کرادیئے ہیں ۔ سہارنپور شہر کا ایک پولیس اسٹیشن اس معاملہ میں سب سے زیادہ حساس ہے جہاں پر تقریباً 200خرافاتیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، اسکے بعد سبھی کی برابر مونیٹرنگ کی جارہی ہے، یہی نہیںخفیہ محکمہ کی جانب سے بھی ایسے افراد کی ہر سرگرمی پر نظر ہے، ایس پی سٹی ونے بھٹناگر نے بتایا کہ خرافات کرنے والے سبھی افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے، اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد کو ریڈ کارڈ جاری کرکے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں قانون نظم ونسق کو لے کر جنگی پیمانے پر تیاریاں شروع ہیں ، ضلع کے سبھی ایس ڈی ایم وسی او کے ساتھ علاقہ کادورہ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے گرام پردھانوں کا بھی تعاون لیا جارہا ہے ۔ مسئلہ پیدا کرنے والوں کی گاﺅں سطح پر فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ انتظامیہ نے پوری اسکیم تیار کرلی ہے ۔ افسران کی ذمہ داری اور جواب دہی طے کردی گئی ہے ، ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سبھی ایس ڈی ایم اپنے علاقوں کا باریک بینی سے دورہ کریں گے ، اتنا ہی نہےں سی او کا ساتھ لے کر علاقے میں فلیگ مارچ بھی کریں گے ۔ ایس ڈی ایم اور تھانہ انچارج اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ میٹنگیں کریں گے، حساس گاﺅں میں ایس ڈی ایم بذات خود جائیں گے اور گاﺅں پردھان کی مدد بھی لیں گے۔ ایک ہفتے تک ضلع کے سبھی ایس ڈی ایم میٹنگیں کریں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here