جمعےۃ علماء گجرا ت کے وفد کی گورنر سے ملاقات

0
775
جمعیۃ علماء گجرات کا وفد ریاست کے گورنراوپی کوہلی کو میمورنڈم پیش کر تے ہوئے۔۔۔۔
All kind of website designing
میانمار کے مظلوم انسانوں کے سلسلے میں میمورنڈم سونپا، گجرات گورنر نے کہا کہ وہ مرکزی سرکار سے با ت کریں گے
احمد آباد(نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام ) میانمار میں روہنگیا اقلیت کے خلاف جاری نسل کشی اور قتل عام سے متعلق نت نئی تشویش ناک رپورٹس سامنے آرہی ہیں ، جن میں بھیانک قسم کے جنگی جرائم ، عصمت دری ، جنسی اذیت اور عورتوں کے اعضاء کاٹنے کے دل دہلانے والے واقعات نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے ۔ان حالات کے مدنظر جمعےۃ علماء گجرا ت کے ایک نمائندہ وفد نے پروفیسر نثار احمد انصاری کی سربراہی میں گاندھی نگر پہنچ کر گورنر اوپی کوہلی سے ملاقات کی اور مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم سونپا ، جس میں خاص طور سے حکومت ہند کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے سلسلے میں ملک کی فیاضی کی عظیم روایت کو پامال نہ کرے او رمیانما رکے پناہ گزینوں کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر اچھا سلوک کیا جائے ۔میمورنڈم میں میانمار کے حالات سے متعلق چھ نکاتی مطالبات بھی شامل ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق عالمی برادری سے ہے۔ وفد نے کہا کہ ہمارا ملک اس خطے کا لیڈر اور ایک باوقار طاقت ہے، اس لیے اس کو عالمی برادری کے ساتھ بیٹھ کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے ، چوں کہ انسانی خون کی جس قدر پامالی میانمار میں ہورہی ہے ، اس سے بھارت اپنی آنکھ چرا نہیں سکتا ۔
وفد کے سربراہ پروفیسر نثار احمد انصاری جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء گجرات نے بتایا کہ گورنر صاحب نے ہماری بات کو پوری توجہ سے سنا اور میانمار میں ہونے والے حادثات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی سرکارکے متعلقہ محکمے تک آپ کے مطالبات پہنچائیں گے ۔
پروفیسر نثار احمد انصاری نے بتایا کہ گجرات کے تقریبا تمام اضلاع میں جمعےۃ علماء ہند کی جانب سے اس موضوع پر مظاہرے اور متعلقہ کلکٹرس کو میمورنڈم میں سونپا گیا ہے، آج اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل جمعےۃ علماء احمد آباد کے صدر مولانا مفتی اسجد قاسمی کی قیادت میں ایک وفدنے احمد آباد کلکٹر سے ملاقات کرکے اس سے متعلق عوام کے جذبات سے ان کو آگاہ کیا تھا کہ گجرا ت کے لوگ میانمار کے غریب ا لوطن پناہ گزیں کے ساتھ سرکار کے رویے سے خوش نہیں ہیں ۔
گاندھی نگر میں گورنر سے ملنے والے وفد میں سربراہ کے علاوہ مولانا عبدالقدوس پالن پوری ، مفتی اسجد قاسمی ،مفتی عمران بڑودہ،مفتی ارشد،یونس بھائی صابووالا ،مولانا نور محمد مانگرول، عتیق الرحمن قریشی پالن پور،مولانا علاء الدین مظاہری دانتا،مولانا عمران پاٹن،حنیف بھائی عرب احمد آباد،اسلم بھائی قریشی رانپ،انیس بھائی قریشی رانپ اور مفتی عارف کالوپور احمد آبادوغیرہ شریک تھے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here