مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کے ایوارڈوں کا اعلان

0
1087
All kind of website designing
یہ ایوارڈ10 دسمبر 2017 کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیے جائیں گے

نئی دہلی (پریس ریلیز) مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی (رجسٹرڈ) کی 29 ویں سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر 2017کو شام ساڑھے پانچ بجے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر لودھی روڈ نئی دہلی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر لوکیش چندر، صدر انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس، حکومت ہند ہوں گے۔ اس موقع پر حسب سابق مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد اور جنرل سکریٹری احمد ندیم کی اطلاع کے مطابق جن شخصیات کو ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے ان کے نام حسب ذیل ہیں: مسٹر ادت راج ممبر آف پارلیمنٹ (لوک سبھا) حلقہ شمال مشرقی دہلی (ایوارڈ برائے سیاست)، پروفیسر شمیم حنفی معروف ادیب و نقاد اور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ (ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب)، مسٹر شفیع پنڈت، آئی اے ایس، چیئرمین جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (ایوارڈ برائے عوامی خدمات)، مسٹر حماد احمد ممبر مینجمنٹ آف ہمدرد نیشنل فاونڈیشن (ایوارڈ برائے فروغ یونانی ادویات)، مسٹر سہیل انجم نامہ نگار ریڈیو وائس آف امریکہ (ایوارڈ برائے صحافت)، صاحب زادہ ڈاکٹر محمد نجم الدین حیدرآباد (ایوارڈ برائے فروغ یونانی ادویات)، عارفہ خانم شیروانی، ٹی وی جرنلسٹ (چھٹا ایم سلیم میموریل ایوارڈ) اور محترمہ حمیرہ احمد بانی ممبر اور مینیجنگ ایڈیٹر ای میگزین احساس فار وومین ڈاٹ کام ، (آٹھواں بی اماں ایوارڈ)۔ اس تقریب میں ملک کی معروف شخصیات مولانا محمد علی جوہر کی قومی و ملی خدمات پر اظہار خیال بھی فرمائیں گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here