دیوبند میں صد سالہ اجلاس سے پہلے جمعیۃ علماء گڈا کرے گی عظیم الشان اجلاس عام 

0
1294
All kind of website designing

مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی شرکت متوقع

پریس ریلیز ، گڈا
مؤرخہ ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۱۸ء کو مدرسہ بدرالعلوم مہگاما گڈا (جھارکھنڈ ) میں جمعیۃ علماء گڈا کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی و بلاک سطح کے ذمہ داران جمعیۃ کے علاوہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا ابوبکر اور نائب صدر مولانا نعمت اللہ صاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مکمل دس ایجنڈوں پر غور و خوض کرتے ہوئے ملک و ملت کے حق میں بہت اہم اہم فیصلے لیے گئے۔ ایجنڈہ نمبر ایک کے تحت گذشتہ کارروائی کی توثیق کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا کہ جمعیۃ علماء گڈا ہر تین ماہ پر ایک میٹنگ کرے گی ، جس کی ایک رپورٹ صوبائی جمعیۃ کو بھی بھیجی جائے گی۔ ایجنڈہ نمبر ۲ پر بحث و گفتگو کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ سال ماہ فروری میں ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے صد سالہ اجلاس کی جنگی پیمانے پر تیاریاں کی جائیں گی اور اس کے لیے بلاک، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر سلسلہ وار میٹنگیں کی جائیں گی جن میں عوام الناس کو اجلاس کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی ضرورت و اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ایجنڈہ نمبر ۳ کے تحت یہ طے کیا گیا کہ مرکزکی ہدایات کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع گڈا زمینی سطح پر کام کرنے کا عہد کرتی ہے ۔ اسی طرح مرکز کی طرف سے ممبرسازی کے فیصلے کے بعد گڈا میں سو فیصد ممبرسازی کی کوشش کی جائے گی۔ ایجنڈہ نمبر ۴؍میں یہ کہا گیا کہ مرکزی جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے جو بھی سرکلر اور ہدایات موصول ہوں گی، سبھی ممبران کو اس سے آگاہ کیا جائے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ جدوجہدکی جائے گی۔ ایجنڈہ نمبر ۵؍ کے تحت چل رہے مکاتب کا جائزہ لیا گیا اور انھیں مزید فعال بنانے اور تعداد کے اضافہ پر غور کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا کہ ان کی رپورٹ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کو پابندی سے بھیجی جائے۔ ایجنڈہ نمبر ۶؍ پر یہ بات طے پائی کہ رانچی میں ایک صوبائی سطح کا اجلاس کیا جائے گا ، جس میں پورے صوبہ کے سبھی اضلاع سے نمائندگی اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایجنڈا نمبر ۷ ؍ کے تحت یہ طے پایا کہ جمعیۃ علماء ضلع گڈا کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط اور فعال بنانے کی ہر ممکن کی کوشش کی جائے گی۔ ایجنڈہ نمبر۸؍ کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا کہ اصلاح معاشرہ کے لیے اپنے گھروں ، محلوں اور نشستوں میں ہر طرح کے اصلاحی کام کرتے رہیں گے اور وقتا فوقتا جلسوں کے ذریعے عامۃ المسلمین کی اصلاح کی کوشش کی جائے گی ۔ ایجنڈہ نمبر ۹؍ پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مہگاماں میں ضلع گڈا کا ایک عظیم الشان اجلاس کیا جائے گا، جس میں قائد جمعیۃ مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ کے مطابق تاریخ طے کی جائے گی تاکہ حضرت کی شرکت یقینی ہوسکے۔ایجنڈا نمبر ۱۰: دیگر امور بہ اجازت صدر محترم کے تحت یہ طے کیا گیا کہ ووٹر لسٹ نئے ناموں کا اندراج اور غلط اندراجات کی اصلاح کی تحریک کو مزید فعال کیا جائے تاکہ رہتے وقت کے اندر پورے ضلع میں کام کو مکمل کیا جاسکے۔
میٹنگ میں قرب و جوار کی بڑی اہم اہم شخصیات نے شرکت کی ، جن میں مہمانان خصوصی مولانا ابوبکر صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ اور مولانا نعمت اللہ صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے علاوہ مولانا محسن اعظم قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، جناب عبد الحسیب بکوا چک ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء ضلع گڈا، مولانا محمد یاسین مصباحی ، مولانا عبد العزیز مدرسہ حسنیہ ملکی، مولانا محمد اقبال قاسمی، قاری محمد خورشید جناب محمد اسماعیل، جناب محمد قاسم، جناب محمد معین الدین ، جناب محمد مبارک، جناب محمد شفیع الدین، جناب محمد ولی الدین ، جناب محمد نظام الدین ، جناب محمد رضوان، جناب محمد سمیع اللہ ،جناب محمد شوکت علی ، جناب محمد شفیق احمد اور دیگرحضرات کے نام قابل ذکر ہیں۔ صدارت ڈاکٹر تمیز الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء گڈا نے کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here