طب یونانی کے فروغ کیلئے ریکس ریمیڈیز کی یوگ شالہ ایکسپو ۲۰۱۸میں شرکت

0
1915
یوگ شالا ایکسپو میں ریکس ریمیڈیز کا اسٹال۔۔۔
All kind of website designing

نئی دہلی (پریس رلیز) : گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی نمو گنگے ٹرسٹ نے دینک جاگرن کے ساتھ مل کر دہلی کے پرگتی میدان میں سہ روزہ یوگ شالہ ایکسپو منعقد کیا ہے جو 04 تا 06 جون چلے گا۔ جس میں صحت و سماجی بہبود سے وابستہ بہت ساری کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ۔ یوگ شالہ ایکسپو کو منعقد کرنے کا اہم مقصد قدیمی طرقہ علاج اور عالمی صحت کے تعلق سے مختلف قدرتی ادویات و طریقہ علاج کو فروغ دینا ہے ساتھ ہی مختلف قدیمی علاج کو منظم طریقے سے ایک ہی اسٹیج پر لاکر لوگوں میں صحت کے تئیں مکمل بیداری پیدا کرنا ہے۔ جس میں ملک کی مایہ ناز یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ نے بھی حصہ لیا اور طب یونانی کے فروغ کے لئے ایک خوبصورت اسٹال پر یونانی ادویات پیش کیں۔ ریکس ریمیڈیز کا ریکس برین ٹانک وہاں آنے والے تمام شائقین کی توجہ کا مرکز رہا اور ایکسپو میں آنے والے حضرات نے اسے خوب پسند کیا۔
ساتھ ہی ریکس ریمیڈیز نے یوگ شالہ ایکسپو میں آنے والے حضرات کو کمپنی کی جانب سے ریکس کے مختلف مشروبات بھی پلائے ، جسے عوام نے بہت پسند کیااور خوب خریدا۔اس کے علاوہ ریکس کے اسٹال پر ہارٹوریکس، گولی نواب علی شاہ، ریکسوٹون، ریکس ہیلتھ ٹانک، ریکس کا شہداور لیوؤریکس وغیرہ بھی لگائے گئے۔ یاد رہے ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ یونانی و آیورویدک ادویات ، فوڈ پروڈکٹس اور مصالحہ جات کی 800سے زائد پیکنگ بازار میں پیش کر رہی ہے جو تمام پروڈکٹس مارکیٹ میں بہت مقبول ہیں۔ ریکس برین ٹانک کو حال ہی میں ٹرینٹی گروپ کی جانب سے آیوش منسٹر جناب سریپد یسو نائک جی کے ذریعہ 
Most Popular Brand in India ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ ریکس ریمیڈیز کو امریکہ کی کمپنی International Barnd Consulting Corporation, USAکی ہندوستانی ڈویژن کے ذریعہ ایک ریسرچ کی بنیاد پر India’s Most Trusted Company Award – 2017 سے سرفراز کیاجاچکا ہے۔
ریکس ریمیڈیز کے اسٹال پر آنے والے حضرات کو ریکس کے نمائندگان نے یونانی ادویات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی تاکہ عوام میں طب یونانی مزید مشہور و مقبول ہواور اسکے تئیں عوام کا بھروسہ اورمضبوط ہو۔ 
ریکس ریمیڈیز کا اسٹال پرگتی میدان کے ہال نمبر ۷ کے اسٹال نمبر ۴۸میں لگایا گیا۔ یوگ شالہ ایکسپو میں مفت طبی مشورہ، صحت کی جانچ، یوگ اور آیورویدک اور یونانی پیتھی پر سمینار بھی منعقد کیے گئے، بہتر خوردو نوش کی معلومات فراہم کی گئیں، اور ان سے وابستہ پینٹنگ، فوٹوگرافی مقابلہ، صحت کے موضوع پر نکڑ ڈرامہ بھی دکھایا گیا۔ اس میلے کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس میں آیوروید کے پلیٹ فارم سے طب یونانی کو بھی فروغ دیا گیا جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ اسٹال کو کامیاب بنانے کے لئے ریکس ریمیڈیز کی جانب سے کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس ڈیولپمنٹ ڈائیریکٹر جناب ایس کے جھا صاحب کے ساتھ ساتھ جناب محمد سہیل نے شرکت کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here