اپوزیشن پارٹی کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کا اعلان

0
701
All kind of website designing
 :نئی دہلی
 اپوزیشن جماعت کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے لئے ملک گیر مظاہرے کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے سینئر ترجمان اورنئی دہلی کے صدر اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں 52فیصد تک کم ہوچکی ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک کے عوام کو اس فائدہ دینے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ کررہی ہے اور عام لوگوں پر کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ڈیزل اور پٹرول پر گیارہ مرتبہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس سے پٹرول کی قیمت 133.47 فیصد اور ڈیزل 400.86 فی صد تک بڑھ چکی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here