ملک کو نفرت کی آگے سے بچانے کے لیے تحفظ ملک و ملت کانفرنس کل لکھنو میں

0
1464
All kind of website designing

جمعیۃ علمائے اترپردیش کی مجلس منتظمہ کا اجلاس کا آغاز کل
کھنو،۸؍ مارچ ۲۰۱۸
جمعیۃ علماء اتردیش کی مجلس منتظمہ کا اجلاس زیر صدارت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی، طیب ہال عیش باغ لکھنو میں ۹؍ مارچ کو بعدنماز عصر شروع ہوگا، جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ریاستی تنظیم کے ناظم اعلیٰ مولانا سید محمد مدنی نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد اراکین ومشاہیر علمائے کرام شریک ہوں گے۔ مولانا محمد مدنی نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ اجلاس کافی اہم ہے اور اس میں کئی ضروری مسائل پر فیصلے کیے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اترپردیش ملک کے جغرافیائی اور سیاسی نظام میں کافی بنیادی کردار ادا کرتا رہا ہے ، اس لیے یہاں کا فیصلہ قومی سطح پر اثر انداز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری اور قومی جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی خاص طور پر شریک ہوں گے اور ان کی سرپرستی میں ایک درجن سے زائد ڈرافٹ تجاویز پیش کی جائیں گی، جن میں خاص طور سے دلت مسلم اتحاد اورکھان پان، مسلم عائلی قوانین کا تحفظ ، قومی یک جہتی کا فروغ، مسلمانوں میں تعلیمی و اقتصادی بیداری ، سماجی اصلاح، سیکولر پارٹیوں میں مسلمانوں کی متناسب نمائندگی جیسے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ یہ تجاویز منظوری کے بعد اگلے دن۱۰؍مارچ کو جھولے لال پارک لکھنو میں ہونے والے عمومی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔مولانا محمد مدنی نے بتایا کہ عمومی اجلاس میں ہم نے تمام مذاہب کے اہم رہنما اور دلت سماجی لیڈران کو مدعو کیا ہے۔
ادھر دوسری طرف اجلاس عام کی تیاریوں کے سلسلے میں لکھنو و اطراف میں رابطہ مہم تیز کردی گئی ہے ۔ چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں آج ایک وفد نے رائے بریلی، منشی گنج، اونچاوہار، سلون ، بارہ بنکی ، مدرسہ امداد العلوم، مدرسہ نور العلوم ،جامع مسجد زید پورہ، جامعہ دارالرشاد ،مدرسہ ضیا ء الحرم وغیرہ کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں بزرگ عالم دین مولانا سعید احمدو دیگر ذمہ دار علماء و عوام کے ساتھ میٹنگ کرکے اجلاس میں شرکت کا لائحہ عمل طے کیا ۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں اس بات پر توجہ دلائی کہ امت آج دو راہے پر کھڑی ہے، جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ایسے وقت میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے ،ان شاء اللہ یہ موقع بھی شب تاریک میں قندیل راہ ثابت ہوگا۔اس وفد میں مولانا جمال قاسمی اور مولانا شفیق احمد القاسمی آرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند شامل تھے۔
لکھنو میں بھی جگہ جگہ عوامی رابطہ اور نکڑ میٹنگیں کی گئیں۔ مساجد کے ائمہ سے ملاقات کرکے ان سے گذراش کی گئی کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبہ میں اجلاس کی اہمیت و ضرورت بتلائیں اور شرکت کی ترغیب دیں۔ مولانا سید حاطب قاسمی نے بتایا کہ آج کچی کالونی حیدر گنج قدیم میں قاری عبدالشکور ، اور اندرے والی مسجد مہدی گنج میں مولانا مشتاق احمد ندوی کے زیر نگرانی میٹنگ ہوئی، جس میں مولانا عبدالمعید قاسمی، ناظم تنظیم جمعیۃ علماء ہند، مولانا کلیم اللہ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی، مولانا فضل الرحمان ندوی،سید حسین احمد، سید ذہین احمد،مولانا عظیم اللہ صدیقی میڈیا انچارج جمعیۃ علماء ہند،قاری احمد عبداللہ قاسمی ، قاری نوشاد عادل قاسمی، مولانا محمد یاسین قاسمی جہازی، مفتی ذاکرآرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند نے خطاب کیا ۔ یہ وفد شہر کے دیگر مقامات پر بھی پہنچا اور لوگوں سے خصوصی ملاقات کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here