5 مارچ کو دربھنگہ کمشنری پر تین طلاق قانون کیخلاف احتجاجی جلوس 

0
996
All kind of website designing

نشست میں سبھی ملی، فلاحی تنظیم اور دانشوران حضرات سے جلوس میں شرکت کی اپیل

دربھنگہ (پریس ریلیز) 5 مارچ کو دربھنگہ کمشنری پر ہونے والے مشترکہ تنظیموں کے ذریعہ احتجاجی جلوس کی تیاری شباب پر ہے اور کثیرتعداد میں لوگوں کا ہجوم اس احتجاجی جلوس میں امڈے گا۔ آج تیاری کو لیکر قاری محمدسعید ظفر اور انجینئرفخرالدین قمر کی صدارت میں ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں مشترکہ طور پر سبھی لوگوں کے درمیان کام تقسیم کیا گیا۔ سبھی حضرات اپنی اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے احتجاجی جلوس کو تاریخ ساز بنانے اور ضلع کلکٹر کے ذریعہ میمورینڈم دے کر بھارت کی موجودہ حکومت پر دباؤ بنایا جائے گا۔آج کی بیٹھک میں شامل ہونے والوں میں ایس ایم ضیا، محمدامتیاز، شاہداطہر(کنوینراحتجاجی جلوس)،نیازاحمد، ڈاکٹراسرارالحق لاڈلے، ڈاکٹرراحت علی، نظرعالم، شکیل احمد، جاویداختر،رئیس خان، محمدطالب، محمدثناء اللہ، محمدسہیل، انتخاب عالم، جاوید اختر انصاری، ماسٹرسہیل انصاری، محمدتبریز اختر، محمدرضوان، محمدابران، مرتضیٰ راعین، محمدکیف، صدیق بھارتی، محمدمقصود صدیقی، انورعلی، محمداطہر توحید، مولانا نوشاد عالم، محمدعلی، عبدالقیوم انصاری، عطاء الرحمن انصاری، غلام مصطفی، اقبال انصاری، بدرعالم خان، شہزادے سردار، مشتاق خان، عبدالرؤف انصاری وغیرہ کثیرتعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ سبھوں نے اتفاق رائے سے اس احتجاجی جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا وعدہ کیا اور متھلانچل خصوصاً دربھنگہ کے سبھی ملی، فلاحی تنظیموں اور ائمہ مساجد کے خطیب و امام، دانشوران حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور 5 مارچ کو دربھنگہ کمشنری پر ہونے والے احتجاجی جلوس میں بلاتفریق شرکت کریں اور کثیرتعداد میں مسلم خواتین کو کمشنری تک ضرور لائیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here