صابو صدیق کیمپس میں سہ روزہ طب یونانی کانکلیو و نمائش کا آغاز

0
2491

عالمی شہرت یافتہ ریکس ریمیڈیز کا اسٹال اور ماہنا مہ ریکس طبی میگزین نمائش کے شرکا ء کی توجہ کا مرکز

نئی دہلی ، نیا سویرا لائیو: ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ہندوستان کی مایہ ناز یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ہے جو 800 سے زائد اعلیٰ معیاری یونانی و آیورویدک ادویات کے ساتھ ساتھ فوڈ پروڈکٹس اور مصالحہ جات بھی بناکر بازار میں پیش کر رہے ہیں۔ ریکس ریمیڈیز طب یونانی کے فروغ میں عالمی پیمانے پر دن رات کوشاں ہے اور جو لوگ یا ادارے طب یونانی کے فروغ میں سرگرم ہیں ان کی خدمات کو سراہتی ہے ۔اسی مقصد کے پیش نظر ملک و بیرون ملک میں منعقد کئے جانے والے آروگیہ، کانفرنسیز، صحت میلوں، نمائش وغیرہ میں شرکت کرتی ہے۔فی الحال حکیم اجمل خاں صاحب کے ۱۵۰ ویں یوم پیدائش کے موقع پر ممبئی کے صابو صدیق کیمپس میں منعقد ہونے والے پہلے سہ روزہ یونانی کونکلیو و نمائش میں ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کی دواؤں کو پیش کریں گے۔ یہ یونانی طبی کانکلیوا ور نمائش 10 / 11 / 12 فروری 2018 کو صابو صدیق کیمپس میں منعقد کی جا رہی ہے۔  جس میں پہلے دن افتتاحی تقریب کے بعد ایک شاندار انٹرنیشنل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے، پروگرام میں تقریری مقابلہ بھی کیا جائے گا۔ پروگرام میں شامل ہونے والے حکیم و ڈاکٹر، طلباء ، پروفیسر، دواساز اداوں کے عہدیداران وغیرہ تجدید یونانی اور طب یونانی کو درپیش مسائل پر غور و خوض کریں گے۔آخری دن یعنی ۱۲ فروری کو جشن حکیم اجمل خاں و تقریب تقسیم اعزازات کا اہتمام کیا جائے گا۔
ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ صرف ایک دواساز ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک انقلابی سوچ رکھنے والا ادارہ ہے جو طب یونانی کے فروغ کے لئے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں سرگرم عمل ہے ۔ ریکس ریمیڈیز اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ غریب عوام کے لئے فری میڈیکل کیمپ ملک کے کونے کونے میں لگاتے ہیں اور یونانی کے طلبہ کو وظائف بھی فراہم کرتے ہیں مزید یہ کہ حال ہی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ مل کر دو سالہ کورس ڈپلومہ ان یونانی فارمیسی شروع کیا ہے۔ساتھ ہی طب یونانی کے میدان میں نمایاں کارکردگی اور اعلیٰ طبی خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لئے ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ نے ایک لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ ’’بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میمورئل ایوارڈ‘‘دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ایوارڈ طب یونانی کے فروغ، ریسرچ، تحقیق و ترقی اور یونانی طریقہ علاج کے لئے وقف پُر عزم ذمہ دار شخصیات کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال گزشتہ بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میمورئل کا پہلا ایوارڈ وزارت آیوش کے یونانی ایڈوائیزر اور CCRUM کے سابق ڈائیریکٹر پروفیسر رئیس الرحمن صاحب کو پیش کیا جا چکا ہے۔اس سال یہ ایوارڈ 12 تاریخ کو یونانی کونکلیو و نمائش میں فروغ طب یونانی کے لئے سرگرم عمل شخصیت کو دیا جا رہا ہے، جس میں ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک ٹرافی، سرٹیفکٹ اور 51,000روپے کا چیک بطور انعام پیش کیا جائے گا۔اسی طرح آئندہ سالوں میں بھی یہ ایورڈ ملک کے مختلف علاقوں میں طب یونانی کی خدمت کرنے والے حضرات کو مختلف شہروں جیسے ینگلورو، حیدرآباد،کالی کٹ ، سری نگر وغیرہ میں دیا جائے گا۔
ریکس ریمیڈیز فروغ طب یونانی کے پیش نظر عوام کے لئے آسان و سلیس اردو زبان میں ماہانہ ایک میگزین شائع کرتی ہے۔ ادارے کی جانب سے شائع ہونے والی یہ میگزین پورے ملک میں ’ریکس طبی میگزین‘ کے نام سے مشہور و معروف ہو چکی ہے اور خصوصاً طب یونانی سے تعلق رکھنے والے حضرات میں اپنی ایک خاص شناخت بنا چکی ہے۔ماہنامہ ریکس طبی میگزین کے تمام مضامین قارئین کی معلومات میں قابل قدر اضافہ ہی نہیں کرتے بلکہ اردو میں طب کے خزانے کو اور بھی مالا مال کرتے ہیں۔ پابندی کے ساتھ پچھلے پانچ سالوں سے متاواتر شائع ہونے والی ریکس طبی میگزین کا بھی ایک اسٹال یونانی کونکلیو میں لگایا گیا ہے ، جس میں میگزین کے پرانے شماروں کی نمائش کی جا رہی ہے ساتھ ہی طب یونانی سے دلچسپی رکھنے والے حضرات تک اس میگزین کو پہنچانے کے لئے یہاں میگزین کا Subscription بھی کیا جا رہا ہے۔ میگزین کا سالانہ Subscription چارسوپچاس رکھا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here