مسجد حاجی محمد جان باڑہ ہندوراؤ میں اصلاح معاشرہ کا نفرنس کا انعقاد

0
1339
فائل فوٹو۔۔۔
All kind of website designing

نئی دہلی:پچھلی شب باڑ ہ ہندوراؤ احاطہ کیدارہ میں واقع مسجد حاجی محمد جان پٹنہ والے میں سماجی کارکن امین الدین نظامی کی قیادت اور مسجد ہذا کے امام مولانا مشاہد حسینی کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کا نفرنس کا انعقادکیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا انیس احمد قاسمی آزاد بلگرامی نے ’طلاق اور حالات حاضرہ‘کے عنوان پرخطاب کے دوران کہاکہ’ مذہب اسلام دنیا کاواحد مذہب ہے ، جو مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کے حقوق وحدود ،متعین کر کے انہیں باہمی رضامندی اور صلح ومصالحت کے دائرے میں رہتے ہوئے سکون و طمانیت سے معمور ایک خوشگوار، عائلی ومعاشرتی زندگی گزارنے اور وقار واحترام انسانیت کا روشن نمونہ پیش کر نے کی تلقین وہدایت فرماتا ہے‘ ۔ مولانا انیس بلگرامی نے کہاکہ شریعت اسلامی کا پیش کر دہ ’نظام نکاح وطلاق‘دیگر مذاہب واقوام کے قدیم وجدید سبھی نظاموں سے جامع متوازن ہو نے کے ساتھ خوشگوار انسانی زندگی کیلئے نہایت مناسب ومفید اور بہتر نظام ہے نیز نظام نکاح وطلاق میں انسانی تقاضوں اور فطری مطالبات کی تکمیل وتسکین کا بھرپور سامان موجودہے ۔مولانا انیس آزاد نے افسوس کے ساتھ کہاکہ مرکزی حکومت نے 3طلاق قانون لاکر ایک غیر جمہوری وغیر دستوری اقدام کر کے مسلمانوں کی سخت تشویش واضطراب میں مبتلا کر نے کی نہایت نا پسندیدہ اور مذموم حرکت کی ہے ،مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اسلام دشمن عناصر اس وقت دنیا بھر میں مسلم خواتین کو مرکز تو جہ بنا رکھا ہے ، جوان کی مسلم دشمنی کا ثبوت ہے ۔مسلم خواتین کی ہمدردی کے بہا نے بڑی چابکدستی کے ساتھ طلاق ثلاثہ کو اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہیں ۔مفسر قرآن مولانا انیس قاسمی نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم معاشرہ کے اندر ناخواندہ اور مسائل شریعت سے ناواقفیت عوام کے درمیان ہی ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو اپنی جہالت اور غصے کی حالت و کیفیت میں بیک وقت طلاق ثلاثہ دینے کے مرتکب ہوتے ہیں ، ایسے صورتحال میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں میں تعلیم کو عام کر نے میں سرگرمی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔ مولانا نسیم قاسمی نے بھی ملک بھر میں طلاق ثلاثہ پر مچے گھمسان کے لیے حکومت کو قصور وار قراردیا اور کہاکہ مسلم خواتین کا طلاق ہی مسائل نہیں ہیں ،بلکہ بے شمار مسائل ہیں ، جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا ریحان قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دئے جبکہ اختتام پر حافظ غفران نے تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جلسہ کو کا میاب بنا نے میں سوشل ورکر زاہد حسین ،حاجی نعیم ، محمد راشد، حاجی شکیل الرحمان ، حاجی حامد،بھائی ظہیر ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here