نئی دہلی ،نیاسویرا لائیو: ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ہندوستان کی جانی مانی یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ہے جو طب یونانی کے فروغ میں عالمی پیمانے پر دن رات کوشاں ہے اور جو لوگ یا ادارے طب یونانی کے فروغ میں سرگرم ہیں ان کی خدمات کو سراہتی ہے اور سلام کرتی ہے۔ طب یونانی کے میدان میں نمایاں کارکردگی اور اعلیٰ طبی خدمات انجام دینے والی شخصیات کیلئے ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ نے ایک لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ایوارڈ طب یونانی کے فروغ، ریسرچ، تحقیق و ترقی اور یونانی طریقہ علاج کے لئے وقف پُر عزم ذمہ دار شخصیات کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔یاد رہے سال گزشتہ بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میمورئل کا پہلا ایوارڈ وزارت آیوش کے یونانی ایڈوائیزر اور CCRUM کے سابق ڈائیریکٹر پروفیسر رئیس الرحمن صاحب کو پیش کیا جا چکا ہے۔اس سال یہ ایوارڈ صوبہ مہاراشٹر میں طب یونانی کے فروغ میں کام کرنے والے مہاراشٹر کے 6 یونانی میڈیکل کالجز، سرکاری و نیم سرکاری پرائیویٹ اداروں کے اطباء، حکماء، ریسرچ آفسرودیگر طبی دنیا کی اہم شخصیات جو فروغ طب یونانی میں اعلیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں یا معاون و مددگار ہیں، ایسے معروف حضرات کو انتخاب کے ذریعہ ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ایک ٹرافی، سرٹیفکٹ اور اکیاون ہزار روپے کا چیک بطور انعام پیش کریں گے۔اسی طرح آئندہ بھی یہ ایورڈ ملک کے مختلف علاقوں میں طب یونانی کی خدمت کرنے والے حضرات کو مختلف شہروں جیسے ینگلورو، حیدرآبادو کالی کٹ یا سری نگر وغیرہ میں دیا جائے گا۔
حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم جن کی پیدائش مشہور و معروف قصبہ دیوبند کے علمی و طبی گھرانے میں ہوئی ۔ان کے گھرانے میں کئی پشتوں سے علماء اور اور طب یونانی کے مشہور حکما ء پیدا ہوئے ہیں۔ حکیم نطیف احمد عثمانی صاحب نے چالیس سال طب یونانی کے عظیم ادارے ہمدرد کے شعبہ دواسازی میں اپنی خدمات انجام دیں اور 1995 میں حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم کی قیادت میں پانچ افراد کے ذریعہ ریکس ریمیڈیز کا قیام عمل میں آیا، جو آج ۲۲ سال بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے عالم میں اپنی دواؤں کی کوالٹی اور خوبصورت پیکنگ کی بنیاد پر مشہور و معروف ہو چکا ہے۔ اس عظیم ادارے ریکس ریمیڈیز کی بنیاد حکیم نظیف صاحب مرحوم و ان کے ساتھیوں نے طب یونانی کے فروغ کے خالص جذبہ کے ساتھ رکھی اور ایسے کام کیئے کہ جس کی وجہ سے آج ریکس ریمیڈیز نہ صرف ہزاروں لوگو ں کے روزگار کاذریعہ
بنا ہوا ہے بلکہ بہت سارے اداروں کے لئے ان کی طبی خدمات کو چلانے کے لئے معاون و مددگار ہے۔ بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم جیسی سدابہار شخصیت بہت کم پیدا ہوتی ہیں۔ ریکس ریمیڈیز نے بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں اور ان جیسے افراد کی حوصلہ افزائی میں جو طب یونانی کے فروغ کے لئے شب و روز کوشاں ہیں کے لئے بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میمورئل ایوارڈ کی شروعات کی ہے۔حکیم نظیف عثمانی کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں
یہ وہ انقلابی شخصیت ہیں جن کے ذریعہ ریکس ریمیڈیز کا قیام عمل میں آیا۔ ریکس ریمیڈیز اپنے منافع کو ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ فلاحی کاموں میں خرچ کرتی ہے۔ اس سال یہ ایوارڈ ممبئی میں صابو صدیق کیمپس میں حکیم اجمل خاں صاحب کی ۱۵۰ ویں یوم پیدائیش کے موقع پر یونانی میڈیکل کونکلیو اینڈ ایگزی بیشن جو کہ ۱۰، ۱۱ اور ۱۲ فروری تک چلے گی ۔ یہ ایوارڈ ۱۲ فروری ۲۰۱۸ کو ایک پر وقار تقریب میں دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے انتخاب کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو
طب یونانی کے فروغ میں کام کرنے والے بہت سے افراد میں سے ایک شخصیت کا انتخاب کرے گی اور ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر جناب محمد شعیب اکرم صاحب اور پروگرام کے مہمان خصوصی کے ساتھ ان کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میمورئل ایوارڈ کے نام سے موسوم ہے۔ سال 2017 کی بہترین شخصیت کو یہ ایوارڈ ممبئی میں ایک پُروقار تقریب میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ہر سال یہ حیدرآباد، بنگلور، تراونت پورم و دیگر شہروں میں یہ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں