مرکزی وزیر برائے آیوش شری شریپد یسو نائک جی نے دیا ایوارڈ 

0
1027
All kind of website designing

ریکس برین ٹانک انڈیا کا موسٹ پاپولر برانڈ قرار

نئی دہلی (نیا سویرا لائیو)ملک کی مایہ ناز یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز جو کہ اب ایک لمٹیڈ فرم بن چکی ہے نے چار روزہ مہا آیوش ایکسپو ، پونہ میں حصہ لیا ۔یہ ایکسپو پونہ کے گنیش کلا ہال میں ۱۲ تا ۱۵ جنوری ۲۰۱۸ منعقد کیا گیا۔ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ہمیشہ سے ہی طب یونانی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہی ہے اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ریکس ریمیڈیز ملک و بیرون ملک کے تمام صحت میلوں، آروگیہ، یونانی کانفرینسیز میں حصہ لیتی رہی ہے۔پونہ میونسپل کارپوریشن کی میئر 
محترمہ مکتا تلک صاحبہ اور مجاہد آزاد ی شری بال گنگا دھر تلک صاحب کے پوتے کی بیوی نے مہا آیوش نیچورل ایگزبیشن کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ریکس ریمیڈیز کے اسٹال پر بھی وزٹ کیا۔ 
۱۴ جنوری کو مہا آیوش ایکسپو میں ریکس برین ٹانک کو شری شریپد یسو نائک (منسٹر آف آیوش،حکومت ہند ) کے ذریعہ موسٹ پاپولر برانڈ آف انڈیا کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس ڈیولپمنٹ ایگزی کیوٹیو ڈائیریکٹر جناب ایس کے جھا صاحب نے حاصل کیا۔ریکس برین ٹانک ایک ہربل ٹانک ہے جو دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے اور یاد داشت میں اضافہ کرتا ہے ، یہ ٹانک خاص طور پر ذہنی کام کرنے والوں اور اسکول و کالج میں پڑھنے والے بچوں کودھیان میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ۵۰۰سے زائد یونانی و آیورویدک ادویات ، مصالحہ جات و فوڈ پروڈکٹس کی پیکنگ بازار میں پیش کر رہے ہیں۔ کمپنی کی اعلیٰ معیار کی ادویات جہاں ایک طرف بازار میں بہت مقبول ہیں وہیں آروگیہ میں بھی انہیں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ریکس

 ریمیڈیز لمٹیڈ کا دماغی ٹانک پچھلے 17 سالوں سے عوام، خواص ، حکیم و ڈاکٹروں کی پسند بنا ہوا ہے۔ مئی 2017 میں اس کو نئے نام ریکس برین ٹانک سے بازار میں لایا گیا جس کو سبھی نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس کی Sale میں پہلے سے بھی زیادہ زبردست اضافہ ہواجس کی وجہ سے آج ریکس برین ٹانک کو انڈیا کا موسٹ پاپولر برانڈ قرار دیا گیا۔ 
ریکس ریمیڈیز کے اسٹال پر آنے والے لوگوں نے ریکس برین ٹانک اور ہارٹوریکس سیرپ کے بارے میں بطور خاص معلومات حاصل کیں۔ ہارٹوریکس سیرپ دل کے امراض ، زائد چربی کو کم کرنے ، بلڈ سرکولیشن کو نارمل اور جوڑوں کے درد وغیرہ میں نہایت موثر ثابت ہو رہا ہے۔ ریکس برین ٹانک اور ہارٹوریکس کے علاوہ میلے میں آنے والے حضرات نے ریکسوٹون، ریکس ہیلتھ ٹانک، گولی نواب علی شاہ، فربہ، شباب اعظم، گیسونل، مینسوریکس، لیکوریکس وغیرہ کو خوب خریدا۔ میلے کے شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز ریکس ریمیڈیز کا اسٹال رہا ۔ ریکس ریمیڈیز کے اسٹال کو کامیاب بنانے میں جناب ایس کے جھا ، جناب شعیب علی نے بھرپور تعاون کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here